ممبئی(جیوڈیسک)بھارتی ادکارہ سنجے دت المعروف منا بھائی نے سزا کے خلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ، سنجے دت عدالت کی جانب سے دی گئی مدت کے اندر خود کو قانون کے حوالے کر دیں گے ۔ جمعرات کو اپنی بہن پریہ دت کے ہمراہ ممبئی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی اداکار سنجے دت نے کہا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کی جانب سے پانچ سال کی سزا کے فیصلے کے خلاف اپیل نہیں کریں گے۔
دی گئی مدت میں خود کو قانون کے حوالے کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کے اور ان کی خاندان کے لیے ایک مشکل گھڑی ہے۔انہوں نے جذباتی لہجے میں کہا کہ میں اپنی سزا ختم کرانے کے لیے معافی کی درخواست نہیں کروں گا۔
اس لیے اس بارے میں بحث کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ ایسے کئی اور لوگ ہیں جنہیں معافی دی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وہ قانون کا احترام کرتے ہیں اور عدالت کے فیصلے کا احترام کریں گے۔