پاکستان(جیوڈیسک)پاکستان کے ٹینس اسٹاراعصام الحق اوران کے ڈچ پارٹنر جولین راجرز میامی اے ٹی پی ٹینس ماسٹرزچیمپین شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔
میامی میں جاری اے ٹی پی ماسٹرز ٹینس کے کوارٹر فائنل میں پاک ڈچ جوڑی کا سامنا اسپین کے نکولس الماگرو اور آسٹریا کے اولیور ماراچ پر مشتمل جوڑی سے تھا۔ پہلے سیٹ میں زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ جس میں پاک ڈچ جوڑی نے ٹائی بریکر پر سات چھ سے کامیابی سمیٹی۔
دوسرے سیٹ میں الماگرو اور ماراچ نے میچ میں واپس آنے کی کوشش کی لیکن اعصام اور راجرز نے انھیں موقع نہ دیا۔ فاتح جوڑی نے دوسرا سیٹ بھی چھ چار سے اپنے نام کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔