کراچی(جیوڈیسک)سیکیوریٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن نے منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لئے بروکریج اور انشورنس کمپنیوں کو نئی ہدایات جاری کردی ہیں ایس ای سی پی اعلامیے کے مطابق بروکریج اور انشورنس کمپنیوں کے لیے لازمی ہوگا۔
وہ صارف کے مالی ذرائع کے بارے میں مناسب معلومات حاصل کریں۔ اس کے علاوہ ان کمپنیوں کو یہ بھی معلوام کرنا ہوگا کہ مستقبل میں صارف اپنے اکاونٹ کے لیے رقم کن ذرائع سے حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ایس ای سی پی منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدام کررہا ہے اور اس سلسلے میں ورلڈ بینک کی تمام سفارشات پر عمل کرلیا گیا ہے۔