کراچی(جیوڈیسک)حکومت نے رواں مالی سال میں بینکنگ سیکٹر سے نو سو تینتالیس ارب روپے قرض لے لیا۔ ایک ارب سترہ کروڑ روپے کییومیہ نوٹ بھی چھاپے گئے ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مجموعی قرضوں میں مرکزی بینک سیایک سو تینتالیس ارب جبکہ شیڈول بینکوں سے آٹھ سو ارب روپے قرض لیا گیا۔
مجموعی قرضوں میں بجٹ سپورٹ کے لئینو سو گیارہ ارب روپے لئے گئے جبکہ پرائیوٹ سیکٹر کو ایک سو تیرہ ارب روپے فراہم کئے گئے۔ مالی سال کے دوران پندرہ مارچ تک تین سو ارب کے نوٹ چھاپے گئے۔