دمشق(جیوڈیسک) شامی دار الحکومت دمشق کی یونیورسٹی پر راکٹوں کی بارش میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق نامعلوم مقام سے داغے گئے ۔
10 راکٹ دمشق یونیورسٹی کی مرکزی کینٹین سمیت انجینئرنگ اور کنسٹرکشن فیکلٹی پر گرے جس کے نتیجے میں شدید تباہی ہوئی اور 12طلبا ہلاک جبکہ ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب شامی مسلح اپوزیشن نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دمشق ایئرپورٹ کے قریب مال بردار طیارے کو نشانہ بنانے کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔ اپوزیشن کا دعوی ہے کہ یہ طیارہ ایرانی تھا اور اسلحہ لے کر آرہاتھا۔