ایمنسٹی اسکیم کے تحت اسمگل شدہ دس ہزارگاڑیاں رجسٹر کی گئیں

Smuggled Cars

Smuggled Cars

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ایمنسٹی اسکیم کے تحت اسمگل شدہ دس ہزارگاڑیاں رجسٹرکی گئیں۔ اسکیم سے قومی خزانے کو اب تک تین ارب روپے کا فائدہ ہوا۔ ترجمان ایف بی آر کے مطابق اسمگل گاڑیوں کو قانونی شکل دینے کیلئے لائی گئی اس ایمنسٹی اسکیم سے مستفید ہونے کی آخری تاریخ اکتیس مارچ ہے جبکہ آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

کسٹمز کے دفاتر ہفتہ تیس اور اتوار اکتیس مارچ کو بھی کھلے رہیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہفتہ اور اتوار کو نیشنل بینک کی مخصوص برانچیں بھی کھلی رہیں گی۔