ممبئی(جیوڈیسک)ممبئی ڈبل ایکشن، ڈبل رومانس اور کامیڈی کا ڈبل ڈوز،یہ وعدہ ہے بالی ووڈ کے ہی مین دھرمیندر کا جو اپنے دونوں بیٹوں کے ساتھ اسکرین پر پھر دھمال مچانے آرہے ہیں۔
بالی وڈ کے یملا پگلا دیوانہ تیار ہیں پھر دھوم مچانے کیلئے۔ فلم میں دھرم جی کے ڈائلاگز، بوبی دیول کی کامیڈی اور سنی دیول کے ایکشن کا سب کو بے چینی سے انتظار ہے۔
اس فلم میں صرف یہ تینوں ہی نہیں بلکہ کامیڈی کنگ جانی لیور بھی خوب موج مستی کریں گے ، فلم میں ایک خاص کردار بھی ہے جو سب کیلئے سرپرائز ہے اور تو اور فلم میں سلمان خان بھی منفر انداز میں موجود ہیں ،یہ فلم تو جون میں ریلیز ہوگی لیکن فلم کے ٹریلر نے ابھی سے سب کو اپنا دیوانہ بنالیا ہے۔