پاکستان تحریک انصاف نے حلقہ این اے 60 میں راجہ یاسر سرفراز، پی پی 20 میں علی ناصر بھٹی جبکہ پی پی 21 میں پیر شوکت حسین کرولی کو ٹکٹ جاری کر دئیے ہیں
Posted on March 29, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
چکوال : پاکستان تحریک انصاف نے حلقہ این اے 60 میں راجہ یاسر سرفراز، پی پی 20 میں علی ناصر بھٹی جبکہ پی پی 21 میں پیر شوکت حسین کرولی کو ٹکٹ جاری کر دئیے ہیں۔ تاہم پیر شوکت حسین کرولی جو حلقہ این اے 60 کا الیکشن لڑنے میں دلچسپی رکھتے ہیں نے اس فیصلے کو پارٹی کی ہائی کمان کے سامنے نظر ثانی کرنے کی است دعا کی ہے۔
پیپلز پارٹی کی طرف سے ابھی تک کوئی اُمیدوار کنفرم نہیں ہوا ہے جس سے سیاسی حلقوں کا اندازہ ہے کہ ابتدائی فارمولے کے مطابق ضلع چکوال کی دو قومی اور چار صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر تمام اُمیدوار مسلم لیگ (ق) نے نامزد کرنے ہیں اور اسی وجہ سے مسلم لیگ (ق) نے سردار غلام عباس کے ساتھ 3 سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ کر لی ہے۔
مسلم لیگ (ن) نے 5 اُمیدواروں حلقہ این اے 61 سردار ممتاز ٹمن، حلقہ پی پی 22 سردار ذوالفقار علی خان دلہہ، پی پی 23 ملک ظہور انور، پی پی 20 چوہدری لیاقت علی خان، پی پی 21 ملک تنویر اسلم سیتھی شامل ہیں جبکہ حلقہ این اے 60 میں ایاز امیر کو ٹکٹ دئیے جانے کی میڈیا اطلاعات ہیں۔
مگر ابھی تک ماڈل ٹاؤن لاہور کے ہیڈ کوارٹر سے اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ معلوم ہوا کہ مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ کے چاروں اُمیدواروں کو کاغذات نامزدگی داخل کرانے کی ہدایت کی گئی ہے جن میں میجر (ر) طاہر اقبال، آل عمران اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد القیوم شامل ہیں۔