پشاور میں ایف سی قافلے پر خود کش حملہ،6 افراد جاں بحق،14 زخمی

Peshawar

Peshawar

پشاور(جیوڈیسک)پشاور کے علاقے صدر میں ایف سی قافلے پر خودکش حملے میں6 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔حملے میں تین ایف سی اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی بھی ہوگئے۔کارروائی میں سے 8سے 10کلوگرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔ دہشت گرد کارروائی صبح اس وقت ہوئی جب ایف سی قافلہ وہاں سے گزررہا تھا۔

ایس پی کینٹ محمد فیصل کے مطابق حملہ آور سائیکل پر سوار تھا۔دھماکے کے ساتھ علاقے میں بھگدڑ مچ گئی ، ریسکیو اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔آئی جی ایف سی عبدالمجید مروت کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا ہدف وہ تھے۔

پر ان کی گاڑی آگے نکل گئی اور حملے میں وہ محفوظ رہے۔زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں آٹھ سے دس سے کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔ پولیس نے ابتدائی تفتیش شروع کردی ہے۔