کراچی(جیوڈیسک)پاکستانی قوم کی بھاری اکثریت (81فیصد عوام) کو یقین ہے کہ آئندہ عام انتخابات وقت پر ضرور ہوں گے۔ 47فیصد پاکستانیوں نے یہ یقین بھی ظاہر کیا کہ انتخابات ملتوی ہونے (خدانخواستہ) کی صورت میں ملک میں مارشل ل لگنے کا خطرہ بھی نہیں ہے۔
قوم کی اکثریت نے اس یقین اور امید کا اظہار گیلپ پاکستان کے حالیہ عوامی سروے میں کیا۔ اشتراک و تعاون سے ملک کے چاروں صوبوں کے شہری و دیہی علاقوں میں رائے عامہ کا یہ جائزہ 18مارچ سے 21مارچ 2013 کے دوران کیا گیا۔ رائے دینے والوں میں خواتین اور مرد دونوں شامل تھے۔ سروے کے دوران سوال کیا گیا کہ بعض افراد کے خیال میں آئندہ انتخابات ضرور وقت پر ہوں گے جبکہ بعض کا خیال ہے کہ الیکشن ملتوی ہو جائیں گے! آپ کی کیا رائے ہے۔
ملک و قوم کیلئے یہ خوش خبری ہے کہ 81 فیصد پاکستانی مرد و خواتین نے یقین ظاہر کیا کہ انتخابات وقت پر ضرور ہوں گے صرف 17فیصد کی رائے تھی کہ ملتوی ہو جائیں گے، عوام سے اس حوالے سے مزید پوچھا گیا کہ کیا انتخابات ملتوی ہونے کی صورت میں ملک میں مارشل ل لگنے کا خطرہ ہے۔
قوم کی 47فیصد اکثریت نے خوش امیدی کا اظہار کیا کہ مارشل لگنے کا خطرہ نہیں ہے! چار مارشل ل کی ڈسی قوم میں سے صرف 28فیصد کو خدشہ تھا کہ مارشل ل کا خطرہ ہے جبکہ 25فیصد نے جواب دیا معلوم نہیں۔ گیلپ کا یہ سروے جدید سائنسی بنیاد پر کیا گیا اس میں غلطی کا امکان 3تا 5فیصد اور درستگی 95فیصد ہے۔