لیبیا میں دو پاکستانی نژاد برطانوی خواتین زیادتی کا شکار

Libya

Libya

لیبیا (جیوڈیسک)لیبیا کے شہر بن غازی میں دو پاکستان نژاد برطانوی خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا،چار ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں خواتین کا تعلق ترکی کی ایک این جی او سے تھا ۔

لیبیا کے نائب وزیر اعظم اود ال براسی نے بتایا کہ تینوں خواتین امدادی تنظیم کا حصہ تھیں جو غزہ میں متاثرین کو سامان پہنچاتی ہے۔ تینوں خواتین کے ہمراہ دو مرد اہلکار بھی تھے۔ ان خواتین کو بن غازی ایئرپورٹ جاتے ہوئے منگل کے روز اغواکرکے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے شبہ ظاہر کیا کہ ان خواتین کو حکومتی فورسزکے اہلکاروں نے زیادتی کانشانہ بنایا۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان اعزاز احمد چوہدری نے بن غازی میں پاکستانی نژاد خواتین کے ساتھ زیادتی کے ہولناک واقعے کی مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی دفتر خارجہ کے افسران لیبیا میں حکام سے اس واقعے پر رابطے میں ہیں۔ برطانوی دفتر خارجہ نے بھی لیبیا میں پاکستان نژادبرطانوی خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعے کی تصدیق کی ہے۔