پاکستان (جیوڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے قومی ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ کے میچ میں پچاسی رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے کے بعد کہا ہے کہ وہ ٹی ٹوینٹی ٹیم میں واپس آنے کے خواہش مند نہیں ہیں۔
میچ کے بعد قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹنگ پر تبصرے کرنے والوں کو خود جواب مل رہا ہے۔دورہ جنوبی افریقہ اور ڈومیسٹک پرفارمنس کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے اور وہ تیز کرکٹ کھیلنے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی میں ابھی وقت ہے۔ ٹیم انتظامیہ اور سلیکٹرز کے ساتھ مشاورت سے ٹیم کا بیٹنگ آرڈر بنانے کی ضرورت ہے۔