کراچی میں نجی اسکول پر بم حملہ اور فائرنگ، پرنسپل عبدالرشید جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک) بلدیہ ٹاون کراچی کے میں واقع نجی اسکول میں بم حملے اور فائرنگ سے اسکول پرنسپل اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما عبدالرشید جاں بحق ہوگئے، جب کہ اسکول طلبہ سمیت چھ افرادز خمی ہوئے۔ بلدیہ ٹاون میں ایک پرائیویٹ اسکول میں دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے۔

جس میں اسکول کا مالک اور پرنسپل عبد الرشید زخمی ہو گیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہو گیا ،واقعے میں6طالب علم بھی زخمی ہوئے ۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے اتحاد ٹاون میں ایک سیاسی جماعت کے عہدیدار کا اسکول قائم ہے جس پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری تعداد میں نفری وہاں پہنچ گئی ،واقعے کی مختلف پہلوں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔