بیجنگ(جیوڈیسک)چین میں مٹی کے تودے تلے دبنے والے تراسی مزدوروں کو تا حال نہیں نکالا جا سکا،دو ہزار امدادی کارکن مزدوروں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔مٹی کا تودا چین کے علاقے تبت میں کان کنوں کی رہائش گاہ پرگر گیا تھا۔
جس سے تین کلو میٹر تک مکان مٹی تلے دب گئے۔حکام کے مطابق دو ہزار امدادی کارکن تیس گھنٹوں سے مٹی ہٹانے میں مصروف ہیں تاحال کسی مزدور کو باہر نہیں نکالا جا سکا،تمام مزدوروں کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔