اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد پیپلزپارٹی کے رہنما چودھری اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ مقتدرقوتوں کا احتساب نہیں کیا جا سکتا،پرویز مشرف کو ایئرپورٹ پر گرفتار کیا جانا چاہیے تھا۔
چودھری اعتزاز احسن نے الیکشن کمیشن پنجاب میں اپنی اہلیہ بشری اعتزاز کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،بعد میں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف پر جوتا پھینکنے والے اپنی توہین نہ کریں۔
مشرف کو سانحہ لال مسجد ، بگتی اور بینظیر کے قتلوں کا حساب دینا ہو گا۔بلاول بھٹو کے بارے سوال پر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ بلاول کا پوچھنے والے مونس اور حمزہ کا نہیں پوچھتے۔
انہوں نے توقع ظاہر کی کہ نجم سیٹھی غیرجانبدارانہ الیکشن کرائیں گے،اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ کو میرٹ پر ٹکٹ ملا ، محترمہ کی خواہش تھی کہ بشری قومی اسمبلی میں آئیں۔