کراچی(جیوڈیسک)کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں رینجرز کا ٹارگٹیڈ آپریشن جاری ہے،آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کرکے 250 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
بلدیہ ٹاون کے علاقے رانگٹر ھ محلے میں رینجرز کا ٹارگٹیڈ آپریشن جاری ہے،آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند ہیں اور مشتبہ افراد کے ٹھکانوں اور رہائشی مکانات کی تلاشی کا مرحلہ جاری ہے۔
آپریشن میں خواتین رینجرز اہلکار،تربیت یافتہ کمانڈوز اور سراغ رساں کتے بھی شریک ہیں۔رینجرز ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ کارروائی جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کی جارہی ہے۔
جبکہ رینجرز نے آپریشن کے دوران 250 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے،زیر حراست افراد کو 6 ٹر کس کے ذریعے قریبی واقع رینجرز کے دفتر منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی تفتیش کی جارہی ہے۔جبکہ متعدد اقسام کا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔