کراچی(جیوڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت میں شاہ زیب قتل کیس کی سماعت کے دوران گواہ شاہ محمد نے شاہ رخ جتوئی اور چاروں ملزمان کو شناخت کرلیا۔
کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں شاہ زیب قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں گواہ شاہ محمد نے شاہ رخ جتوئی اور چاروں ملزمان کو شناخت کرلیا۔ اپنے بیان میں اس نے کہا کہ شاہ رخ جتوئی نے ہمارے سامنے فائرنگ کی۔
زخمی شاہ زیب کو ضیاالدین اسپتال لے کر پہنچے لیکن ڈاکٹرز نے دس منٹ بعد موت کی تصدیق کردی۔گواہ نے کہا کہ جھگڑے کے دوران شاہ زیب نے شاہ رخ جتوئی اور دیگر ملزموں سے سوری کہا مگر شاہ رخ نے کہا میں سکندر جتوئی کا بیٹا ہوں سوری نہیں مانتا۔ آج اسے زندہ نہیں چھوڑوں گا۔