کراچی(جیوڈیسک)بلدیہ اتحاد ٹان کے نجی سکول میں دستی بم حملے کے نتیجے میں پرنسپل جاں بحق جبکہ 8 طلبہ زخمی ہوگئے ہیں۔ سکول اے این پی کے عہدیدار کی ملکیت ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق دی نیشن نامی سکول پر نامعلوم افراد نے دستی بم بھینکا ۔ حملے کے وقت سکول میں سالانہ امتحانات کے نتائج کے اعلان کی تقریب جاری تھی۔ زخمیوں کو سول ہسپتال پہنچادیا گیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سکول پرنسپل کو دھمکیاں مل رہی تھیں۔