نئی دہلی(جیوڈیسک)نئی دہلی میں خواتین کے تقریبات کے لیے ملبوسات کے نئے ڈیزائن متعارف کرائے گئے۔ جس سے شائقین نے بہت پسند کیا۔ نئی دہلی میں ہونے والی اس کیٹ واک میں ماڈلز نے تقریبات کے لیے خواتین کے ملبوسات کے نئے ڈیزائن کی جھلکیاں دکھائیں۔ خواتین کے ملبوسات کے حوالے سے ہونے والی اس منفرد کیٹ واک کو لوگوں نے بہت پسند کیا۔
اس موقع پر آگنائزر کا کہنا تھا کہ عروسی جوڑوں اور روز مرہ کے لباس کی کیٹ واک تو ہوتی رہتی ہے، لیکن اس بار شادی بیاہ و دیگر تقریبات کے لیے مہمان خواتین کے ملبوسات کے نئے ڈیزائن متعارف کرائے گئے ہیں۔