شہباز شریف نے آنے والی نسلوں کو غلام ابنِ غلام بنانے کے لئے نظام تعلیم غیر ملکیوں کے ہاتھ دیا ،چیف جسٹس نوٹس لیں : مدثر احمد
Posted on March 31, 2013 By Tahir Webmaster لاہور
لاہور(30مارچ2013) اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ سے بھیکے وال چوک تک تعلیم بچائو ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی رواں سال اور گزشتہ سال نظام تعلیم میں تبدیلیوں اورپنجاب ٹیکسٹ بک بورڈکی نصابی کتب سے اسلامی اسباق کے اخراج کے خلاف نکالی گئی تھی جس میںشہر بھر سے سینکڑوں طلبہ نے شرکت کئی۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور نے کہا کہ نظام تعلیم اور نصاب تعلیم میں تبدیلی کسی صورت قبول نہیں ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ میٹرک تک اردو کو دوبارہ ذریعہ تعلیم بنایا جائے ہماری نگران وزیراعلیٰ سے اپیل ہے کہ وہ ان تبدیلیوں کو واپس لینے کے لئے موئثر اقدامات اٹھائیں۔
انہوں نے نواز لیگ کی گزشتہ حکومت کو کٹری تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا شہباز شریف نے آنے والی نسلوں کو غلام ابن غلام بنانے کے لئے بنجاب کا نظام تعلیم غیر ملکیوں کے ہاتھ میں دیا۔مدثر احمد شاہ نے مزید کہا کہ آج تک دنیا میں جتنی بھی قوموں نے ترقی کی منزلیں طے کی ہیں انہوں نے اپنی زبان میں علم کو فروغ دیا۔
جس کی بدولت ترقی و خوشحالی انکا مقدر بنی انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ پنجاب کے نظام تعلیم میں کی جانے والی تبدیلیوں پر فوری نوٹس لیں تا کہ آنے والی نسلوں کا مستقبل بچایا جا سکے۔