بھمبر کی خبریں 31.03.2013
Posted on March 31, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
بھمبرکے پرائیویٹ ادارے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بھمبرکے پرائیویٹ ادارے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے داخلہ اور ماہانہ فیسوں میں بے پناہ اضافہ کے بعد طلباء کو درسی کتب ،کاپیاں ،سٹیشنری اور یونیفارم سکولوں سے مہنگے داموں خریدنے پر مجبور کیا جا رہا ہے والدین پریشان جبکہ چھوٹے بڑے دوکاندار کے کاروبار بھی تباہ ہونے لگے بھمبرکے سیاسی سماجی اور تعلیمی حلقوں کا شدید احتجاج پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے اوپر چیک اینڈ بیلنس کا نظام قائم کرنے کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق ہر سکول کے اندر اپنا نظام حکومت کا پرائیویٹ اداروں کے اوپر کوئی کنٹرول نہ ہے پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے داخلہ اور ماہانہ فیسوں کے بعد اور طلباء و طالبات کو درسی کتب ،کاپیاں ،اسٹیشنری اور یونیفارم مہنگے داموں سکولوں کے اندر سے خریدنے پر مجبور کیاجانے لگا جبکہ یہ سامان باہر سے کم نرخوں پر مل سکتا ہے یوں والدین اپنے بچوں کو تعلیم دلانے کیلئے شدید مشکلات اور ذہنی دباؤ کا شکار ہیں بھاری فیسیں اور اضافی اخراجات برداشت کرنا والدین کیلئے مشکل ہو گیا ہے جبکہ دوسری طرف اسٹیشنری اور بکڈپو کاکاروبار کرنیو الے چھوٹے بڑے دوکانداروں کاکاروبار بھی تباہ ہونے لگا دوکاندار لاکھوں روپے لگا کر کوئی فائدہ حاصل نہیں کررہے جبکہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مالکان خوب فائدہ اٹھارہے ہیں بھمبرکے سیاسی و سماجی اور عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے اوپر چیک اینڈ بیلنس کا نظام قائم کیا جائے اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی من مانی قیمتوں کی وصولی پر پابندی لگائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کشمیرفریڈم موومنٹ سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کشمیرفریڈم موومنٹ سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے مقبوضہ کشمیر میں جاری آزادی کی تحریک خالصتاً سیاسی تحریک ہے جسے ہندوستان کی سات سے زائد بھارتی سیکورٹی فورسز کے ظلم وستم نے وہاں کے عوام کو مزاحمتی تحریک چلانے پر مجبور کر دیا ہے آج مقبوضہ کشمیر کا ہر گھر شہیدوں کا وارث ہے اور شہادتوں کا لامتناہی سلسلہ جاری ہے جو ریاست کی وحدت کی بحالی اور حقوق خودارادیت کے حصول تک انشاء اللہ جاری رہے گی ان خیالات کااظہار مرکزی صدرکشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویز بٹ نے میٹ دی پریس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر مقبوضہ کشمیر اور ساری دنیا میں کشمیری حق خودارادیت حاصل کرنے کیلئے اپنی جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہیں کشمیر فریڈم موومنٹ تمام سیاسی و غیر سیاسی جدوجہد کرنے والی جدوجہد کرنے والی جماعتوں کی بھرپور حمایت کرتی ہے کیونکہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ آزادکشمیر میں موجودہ سیاسی قوتیں اصل نصب العین کو پس پشت ڈال کر صرف اور صرف آزادکشمیر میں ایوان قتدار تک محدود ہو کر رہ گئی ہیں اور اپنی قومی غیرت و عزت بھی اس دوڑ میں کھو بیٹھی ہیں خوشآمد کی تمام حدیں عبور کر چکی ہیںایسے حالات میں آزادکشمیر میں قومی غیرت و حمیت کی حامی سیاسی قوتوں کو ایک باوقار قوم کے فرد ہونے کی حیثیت سے انہیں بھولا ہواسبق یاد دلانے کیلئے ہم نے بھرپور کردار ادا کرنے کا عزم کیا ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ آزادکشمیر کے عوام کیساتھ ہمیشہ کھلواڑکیا گیا برادری ازم اور نلکے ٹوٹی ،تقرریاں ،تبادلے اور ترقیوں کی سیاست کی جارہی ہے لیکن ممبر اسمبلی منتخب ہو کر اپنی اولادوں کا مستقبل محفوظ کیا گیا اور قومی خزانے کو جی بھر کر لوٹا گیا انہوں نے کہاکہ ہر حکومت آزادکشمیر کو فلاحی ریاست بنانے سہانے خواب عوام کو رکھاتی رہی اور آج بھی موجودہ حکومت آزادکشمیر وک فلاحی ریاست بنانے کے نعرے لگا رہی ہے آج تمام سرکاری محکمہ جات بری طرح تنزلی کا شکار ہو کر تباہ ہورہے ہیں مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کا کچومر نکال کر رکھ دیا ہے خالد پرویز بٹ نے کہاکہ بجلی ہماری قومی پیداوار ہے ہماری ضرورت سے کئی سوگنا بجلی کی پیداوار ہو رہی ہے اور مزید بجلی پیدا کرنے کے منصوبے بھی جاری ہیں لیکن آزادکشمیر کے عوام بری طرح بجلی کی لوڈشیڈنگ کی سزا بھگتنے پر مجبور ہیں گھریلو اور کمرشل ریٹس فی یونٹ مختلف ہیں اور جنرل سیلز ٹیکس و انکم ٹیکس بھی
یوٹیلٹی بلوں پر لگایا گیا ہے جہلم نیلم سرچارج بھی وصول کیا جا رہا ہے جبکہ آزادکشمیر میں بجلی کے بلوں میں کسی بھی قسم کا ٹیکس نہیں لگانا چاہیے اور نہ ہی بجلی کے ریٹس فی یونٹ ایک روپے سے زاہد ہونے چاہیں کیونکہ یہ پن بجلی ہے بجلی چوروں کو روکنے کی بجائے بجلی کے فی یونٹ ریٹ بڑھا کر بجلی چوروں کوتحفظ دیا جا رہاہے اور محب وطن لوگ یہ ظلم سہہ رہے ہیں یہ انتہائی ظالمانہ اقدام ہیں انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کے تمام سرکاری تعلیمی اداروں کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے اساتذہ تنخواہیں پرائیویٹ تعلیمی اداروں سے چار گناہ زیادہ وصول کررہے ہیں اور کئی ایک سکولوں میں تو طالبعلموں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے اور جہاں تعداد موجود ہے وہاں رزلٹ انتہائی خراب ہیں بلکہ سرکاری سکولوں کے اساتذہ نے پرائیویٹ اساتذہ بھرتی کررکھے ہیںاور خود سرکاری سکولوں کے اساتذہ سیاسی اکھاڑ پچھاڑ میں سیاسی لوگوں کیلئے کام کررہے ہیں کیونکہ یہ سرکاری ملازم ہونے کی وجہ سے خود تو اسمبلی ممبر نہیں بن سکتے ورنہ یہ اسمبلی ممبر کا الیکشن بھی لڑنے اور لڑانے کی پوزیشن میں ہیں یہی وجہ ہے کہ وزیر تعلیم بھی ان کے سامنے بے بس ہے محکمہ صحت کے ملازم بھی سیاست میں مکمل ملوث ہیں لیکن انکا طریقہ کار اساتذہ سے مختلف ہے انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرز اور ٹیکنیشنزپرائیویٹ پریکٹس کو ترجیح دیتے ہیں عام عوام علاج و معالجہ اور ادویات سے محروم ہیںآزادکشمیر کے سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار بھی ناقابل بیان ہے پٹواری اور تھانہ کلچر سے عوام بری طرح متاثر ہیں انہوں نے کہاکہ کشمیر فریڈم موومنٹ آئندہ الیکشن میں بھرپور کردار ادا کرے گی اور عوام کی حکومت عوام کیلئے سلوگن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے میدان سیاست میں اترے گی ہم آزادکشمیر کے عوام کو بجلی ،پانی ،علاج و معالجہ ،تعلیم اور بے روزگاری ،پٹواری اور تھانہ کلچر سمیت تمام دیگر محکموں و شعبوں کو فعال بنانے اور عوامی خدمت کے قابل بنانے کیلئے بھرپور جدوجہد کا عزم لیکر میدان عمل میں اتریں گے آزادکشمیر کی قانون ساز اسمبلی جو کہ ایکٹ 74کے تحت چل رہی ہے ہماری کوشش ہو گی کہ تمام سیاسی جماعتوں کو مجبور کریں کہ وہ آزادکشمیر میں نئی آئین سازی کرکے کشمیر کونسل کی غلامی سے آزادکشمیر حکومت اور آزادکشمیر کی عوام کو آزادی دلائی جائے بہرحال ہمارے پاس
فلاحی ریاست کے قیام کا میکنزم موجود ہے اور ہم عملی طور پر ثابت کرینگے میرٹ ،قانون کی حکمرانی اور سستے انصاف کی فراہمی ہمارے نصب العین کے مرکزی اصول ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج نوجوان نسل اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی طرف سے لعنت قرار دیے جانے والے عمل کو منانے کیلئے تیار
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)آج نوجوان نسل اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی طرف سے لعنت قرار دیے جانے والے عمل کو منانے کیلئے تیار مسلمان ایسے گھناؤنے عمل سے گریز کریں ورنہ عذاب الہٰی آنے پر پچھتاوے کے سوا کچھ حاصل نہ ہوگا ان خیالات کااظہار رومان رضا نے اپریل فول ڈے منانے کے حوالے سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ کئی سال قبل غیر مسلموں کی طرف سے مسلمانوں کیساتھ جھوٹ بول کر ظلم کیا گیا اور بڑے منظم انداز کیساتھ یکم اپریل کو ایک تہوار کے طور پر مسلمانوں کے اندر بھی پھیلادیا اور آج بد بخت مسلم نوجوان نسل اس دن کو منا کر خوشی محسوس کرتی ہے انہوں نے کہاکہ علمائے کرام اس دن کو منائے جانے کے حوالے سے کیخلاف متفقہ طور پر فتویٰ جاری کریں اور مسلمان بھی اس بے دین رسم رواج سے اجتناب برتیں ورنہ عذاب الٰہی آجانے پر ہمارے پاس سوائے پچھتاوے کے کچھ نہ ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج کے طالب علم ذیشان احسان کا قتل کھلی دہشت گردی ہے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج کے طالب علم ذیشان احسان کا قتل کھلی دہشت گردی ہے قاتلوں کو فی الفور کیفرے کردار تک پہنچایا جائے ان خیالات کااظہار کشمیر سٹوڈنٹس فریڈم موومنٹ کے مرکزی راہنما شہریار ظفر اور
ڈاکٹراعجاز کشمیری نے کیا انہوں نے کہاکہ بس ڈرائیور اور کنڈکٹر کے ہاتھوں طالبعلم ذیشان احسان کا قتل انتہائی افسوس ناک اور کھلی دہشت گردی ہے چند روپوں کی خاطر کسی انسان کی جان لینا انتہائی دکھ اور افسوس کی بات ہے حکومت طالبعلموں کو سفری سہولیات فراہم کی ہوئی ہیں ان سے استفادہ حاصل کرنا طالبعلموں کا حق ہے حکومت طالبعلموں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے انہوں نے کہاکہ حکومت گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج میرپور کے طالبعلم ذیشان احسان کے قاتلوں کو قرارواقعہ سزا دے تاکہ طلباء برادری میں پائی جانے والی بے چینی دورہو سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
توحید وسنت کے زیر اہتمام سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کانفرنس 2اپریل کو کڈھالہ میں ہو گی
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)توحید وسنت کے زیر اہتمام سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کانفرنس 2اپریل کو کڈھالہ میں ہو گی مولانا احمد شعیب خان خصوصی خطاب کرینگے تفصیلات کیمطابق نوجوانان توحید وسنت کے زیر اہتمام عظیم الشان سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کانفرنس 2اپریل بروز منگل بعد از نماز مغرب مکی جامع مسجد کڈہالہ میں ہو گی کانفرنس سے حضرت مولانا احمد شعیب خان میانوالی اور حضرت مولانا ظہور الحق حسن ابدال کا خصوصی ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایکٹا کے نومنتخب عہدیدران کالج اساتذہ کے مسائل حل کروائیں گے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایکٹا کے نومنتخب عہدیدران کالج اساتذہ کے مسائل حل کروائیں گے نومنتخب عہدیداران خدادادصلاحیتوں کے مالک ہیں چالیس سال بعد ایکٹا کے اندر تبدیلی انتہائی خوشگوار اور مثبت ہے ان خیالات کااظہار گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج بھمبر کے اساتذہ پروفیسرمحمد امین مشتاق،پروفیسرمحمد ریاض چودھری،پروفیسرمحمد اصغرشاد، پروفیسرشبیر احمد، پروفیسر ساعد حسین
مغل،پروفیسرساجد محمود مغل،پروفیسرساجد حسین شاہ،پروفیسرمحمد ایوب،پروفیسرعبدالوحید،پروفیسرمحمدسلیم،پروفیسرمنیراحمد،پروفیسرخورشیداحمد،پروفیسرلیاقت علی،پروفیسرمحمدسعید،پروفیسرخوشی محمد سلیم،پروفیسرانصار حسین،پروفیسرمحمد انور،پروفیسرظہیر احمد،پروفیسرعابد حسین، پروفیسرمحمد خالد،پروفیسرمنور حسین ،پروفیسرمحمد اشرف بٹ ،پروفیسرمحمد ےٰسین،پروفیسرعبدالباسط فاروقی ،پروفیسرجاوید حسین،پروفیسرارشد قیوم نے آزادکشمیر کالج ٹیچرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے عہدیداران پروفیسرمحمد ایوب صدر،پروفیسرمحمد مسعودسینئر نائب صدر، پروفیسرشاہدہ آمنہ خاتون نائب صدر ،پروفیسرگل زرین اعوان،پروفیسرمحمد شہزاد،پروفیسرخالد محمود ، پروفیسرخالد محمود،پروفیسرعبدالقدیر نائب صدور ، پروفیسرراجہ فیصل اقبال جنرل سیکریٹری،پروفیسرناہید احمد عاطف جوائنٹ سیکریٹری ،پروفیسرارشد محمود سیکریٹری مالیات اور پروفیسرالطاف حسین سیکریٹری نشرواشاعت کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نئی باڈی ٹائم سکیل ، ایڈہاک ملازمین کی ایڈجسٹمنٹ، سنیارٹی کی درستگی اور دیگر مسائل کو حل کرانے کے لئے پوری کاوش کریں گے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے کالج اساتذہ نے جس طرح اس ٹیم پر اعتماد کیا ہے وہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔اس موقع پر اساتذہ نے صاف اور شفاف الیکشن کروانے پر چیف الیکشن کمشنر پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس اور ممبران پروفیسرڈاکٹر صغیر احمد، پروفیسرممتاز خان کو بھی مبارکباد پیش کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پرنسپل (ر)پروفیسر محمد حسین کی زوجہ محترمہ اورمعروف سیاسی وسماجی راہنما چوہدری جاوید اقبال برسالوی ایڈووکیٹ اور میجر محمداعجازکی والدہ محترمہ گزشتہ روز رضائے الہٰی سے انتقال کر گئی
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پرنسپل (ر)پروفیسر محمد حسین کی زوجہ محترمہ اورمعروف سیاسی وسماجی راہنما چوہدری جاوید اقبال برسالوی ایڈووکیٹ اور میجر
محمداعجازکی والدہ محترمہ گزشتہ روز رضائے الہٰی سے انتقال کر گئی مرحومہ کو نمازجنازہ کے بعد انکے آبائی گاؤں برسالی کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیامرحومہ کو نمازجنازہ میں سیاسی سماجی راہنماؤں ،وکلائ،عوام علاقہ اور عزیزواقارب نے بڑی تعداف میں شرکت کی۔اس موقع پر مرکزی صدرکشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویز بٹ ،سیاسی وسماجی واہنما چوہدری حق نواز آف گڑھاللیاں ،صدرکشمیر پریس کلب راجہ نعیم گل ،چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ،ناصرشریف بٹ،راجہ راشد پپو یواے ای ،تنویر صابر،ایکسین برقیات چوہدری احسان اللہ ،SDOچوہدری انصر محمود،سیاسی وسماجی راہنما چوہدری عتیق الرحمان برسالوی ،راجہ منیر احمد رینج آفیسر نے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغام میں اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر وجمیل کی دعا کی ہے۔