آج جے یو آئی،تحریک انصاف،ایم کیو ایم کے جلسے

Rally

Rally

پاکستان (جیوڈیسک)انتخابات کی آمد آمد ہے، ملک میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں، آج جے یو آئی ،تحریک انصاف اور ایم کیو ایم سیاسی قوت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

پاکستان میں جوں جوں الیکشن کے دن قریب آتے جا رہے ہیں سیاسی پارہ بھی بڑھتا جا رہا ہے، سیاسی جماعتیں قوت کا مظاہرہ کرنے کے لئے میدان سجا رہی ہیں۔ الیکشن میں کون کس پر سبقت لے کر جائے گا یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

آج ملک کی تین اہم جماعتیں جے یو آئی، تحریک انصاف اور ایم کیو ایم اپنی افرادی طاقت دکھائیں گی۔ مینار پاکستان بھی جو آج کل سیاسی سرگرمیوں کا گڑھ بنا ہوا ہے، وہاں آج مولانا فضل الرحمان کی پارٹی نے میدان لگایا ہے،جہاں جوق در جوق قافلوں کی آمد جاری ہے، سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، صبح دس بجے بند کی جانے والی موبائل سروس شام سات بجے کھلے گی۔

ادھر عمران خان مینار پاکستان کے بعدسوات میں سونامی لارہے ہیں۔ مینگورہ میں جلسے کی بھر پور تیاریاں کی گئیں ہیں۔ جلسوں کی دوڑ میں ایم کیو ایم بھی پیچھے نہیں،جوسندھ کے شہر نوشہرو فیروز میں کلہوڑہ اسٹیشن پر جلسہ منعقدکر رہی ہیں، جس سے ڈاکٹر فاروق ستار، اشفاق منگی اور دیگررہنما عوام سے خطاب کریں گے۔