پیرس (جیوڈیسک)پیرس میں دھمکی آمیز فون کال کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے ایفل ٹاور خالی کرالیا گیا۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیرس میں نامعلوم شخص نے ایفل ٹاور کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی تھی جس کہ بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے ایفل ٹاور گھیرے میں لے کر 14 سو سیاحوں کوایفل ٹاور سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایفل ٹاور کے چاروں اطراف سیکورٹی سخت کردی گء ہے جبکہ حساس اداروں نے دھمکی دینے والے شخص کی تلاش شروع کردی ہے۔