عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ ختم۔جانچ پڑتال کا شروع ہو گیا ۔ملک بھر سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کیلئے سات ہزار کاغذات نامزدگی موصول ہوئے۔
کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا مرحلہ ختم الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر قومی اور صوبائی اسمبلیوں کیلئے سات ہزار امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے ۔ اب باری ہے ان کاغذات کی بے رحمانہ چھان بین کا۔
الیکشن کمیشن نے واپڈا، پی ٹی سی ایل ، این ٹی سی اور گیس کے نادہندگان کی فہرست مانگ لی ۔کاغذات کی باقاعدہ جانچ پڑتال کا آج سے ہو گا۔ جو سات اپریل تک جاری رہے گا۔ کاغذات منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں آٹھ سے دس اپریل تک کی جا سکیں گی ۔کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ آخری وقت تک جاری رہا۔
وقت ختم ہونے سے کچھ دیر پہلے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے لاہور کے حلقوں ایک سو انیس اور ایک سو بیس پر اپنے کاغذات جمع کروائے۔ مسلم لیگ ہم خیال کی کشمالہ طارق نے این اے ایک سو چوبیس اور ایک سو پچیس سے کاغذات جمع کروائے۔تحریک انصاف کے رہنما جاوید ہاشمی نے لاہور کے حلقوں این اے ایک سو اکیس ، بائیس اور ایک سو چھبیس ۔
تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق نے این اے ایک سوسترہ ۔ اٹھارہ ،این اے ایک سو پچیس کیلئے کاغذات دیئے ۔این اے دو سو بیالیس سے پیپلزپارٹی کے باری خان اور سید نوید قمر نے این اے دو سو بائیس سے کاغذات جمع کروائے۔
عابد شیر علی نے فیصل آباد کے این اے چوراسی ۔سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے این اے اسی سے کاغذات جمع کروائے ۔۔این اے سترہ ایبٹ آباد کیلئے ن لیگ کے سردار مہتاب نے کاغذات جمع کروائے ۔ این اے سترہ ، اٹھارہ پر تحریک صوبہ ہزار کے قائد بابا حیدر زمان نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔