پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کے بعد فروخت شروع

Petroleum

Petroleum

اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی گئی ہے نوٹی فکیشن کے مطابق77 پیسے کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 102روپے 30پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت 62پیسے کم ہونے کے بعد 108روپے 59 پیسے ، مٹی کے تیل کی قیمت ایک روپے 64پیسے کمی کے بعد 98روپے 26 پیسے فی لیٹرہوگی ، لائیٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 50پیسے کمی کی گئی اس کی نئی قیمت 93روپے 28پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ملک بھرمیں نئی قیمتوں کااطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔