پاکستان تحریک انصاف کا بنیادی سہولیات کی جانب ایک اور قدم، غازیال میں فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح
Posted on April 1, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
چکوال(پ۔ر)پاکستان تحریک انصاف کا بنیادی سہولیات کی جانب ایک اور قدم گذشتہ روز امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 60 راجہ یاسرہمایوں سرفراز،رہنما تحریک انصاف چوہدری نعیم اکرم اور امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری علی ناصر خان بھٹی نے غازیال میں فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح کر دیا میڈیکل کیمپ کا انعقاد تحریک انصاف ملہال مغلاں کی طرف سے کیا گیا۔
جس میں یو ۔سی ملہال مغلاں کے صدرمحمد طارق کیانی ،سینئر نائب صدرراجہ عادل جہانگیر،نائب صدر زیشان اسلم،نائب صدر احتشام الحق اور جنرل سیکرٹری حسنین نے انتظامات میں اہم کردار ادا کیا۔
میڈیکل کیمپ میں ایک دن کے اندر ڈاکٹر عامر اور لیڈی ڈاکٹر عابدہ نے 400 مریضوں کا مفت چیک اپ کیا اور مریضوں کو شاہین کیمسٹ چکوال کی جانب سے فری ادویات مہیا کی گئیںاس موقع پر راجہ یاسرہمایوں سرفراز کے ہمراہ راجہ عثمان ہارون اور انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ضلعی صدر چوہدری احسن زاہد بھی موجود تھے۔