خام روئی کی درآمدات میں تین گنا اضافہ

Cotton

Cotton

کراچی(جیوڈیسک)ملک میں ضروریات سے کم پیداوار ہونے کے باعث خام روئی کی امپورٹ میں اضافہ ہوگیا ،درآمدات تین گنا بڑھ گئی۔

ملک کے سب سے بڑے ایکسپورٹ سیکٹر ٹیکسٹائل کی ضروریات پوری کرنے کیلئے خام روئی کی بڑے پیمانے پر درآمد جاری ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے فروری تک دو لاکھ ستتر ہزار میٹرک ٹن خام روئی درآمد کی گئی۔