آج آئی ایم ایف کو دس کروڑ پینسٹھ لاکھ ڈالر کی قسط ادا کی جائے گی

IMF Pakistan

IMF Pakistan

اسلام آباد(جیوڈیسک)نگران حکومت کا ایک اور اقتصادی امتحان ، آج آئی ایم ایف کو دس کروڑ پینسٹھ لاکھ ڈالر کی قسط ادا کی جائے گی۔عالمی مالیاتی ادارے کو قسط کی ادائیگی اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کے جی آر اے کی دوبارہ خریداری کی مد میں کی جائے گی۔

قسط کی مالیت سات کروڑ دس لاکھ ایس ڈی آر ہے جس کی مالیت دس کروڑ پینسٹھ لاکھ امریکی ڈالر کے برابر ہے۔ملک کے تیزی سے کم ہوتے ذخائر کے باعث روپے کی قدر پر مزید دبا پڑنے کا امکان ہے۔واضع رہے کہ عالمی ادارے جی آر اے کے تحت ایمرجنسی معاونت یا قدرتی آفات کے لئے قرض جاری کرنا ہے۔