ریاض(جیوڈیسک) سعودی عرب میں مخصوص مقامات پر خواتین کے موٹر سائیکل اور سائیکل چلانے پر پابندی ختم کردی گئی ہے۔
سعودی اخبار کے مطابق پولیس کے افسر نے بتایا کہ مخصوص تفریحی مقامات اور پارکس میں سعودی خواتین سائیکل اور موٹر سائیکل چلاسکتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکل اور سائیکل چلانے والی خواتین کو سر سے پاوں تک خود کو ڈھانپنا ہوگا۔ سعودی پولیس افسر کا کہنا ہے کہ سائیکل اور موٹر سائیکل کی سواری کرنے والی خواتین پر لازم ہوگا کہ ان کے ساتھ محرم موجود ہو۔