آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی

Sri Lanka Team

Sri Lanka Team

سر ی لنکن (جیوڈیسک)آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ سر ی لنکن ٹیم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ آئی سی سی نے سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کے اختتام پر نئی رینکنگ جاری کی ہے۔

بنگلہ دیش کے خلاف کامیابی کی بدولت سری لنکا کی ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی چیمپئین ویسٹ انڈیز کا نمبر دوسرا ہے۔ بھارت تیسرے اور پاکستان چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

رینکنگ میں انگلینڈ پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹے اور آسٹریلیا ساتویں نمبر پر براجمان ہے۔ نیوزی لینڈ آٹھویں اور بنگلہ دیش نو یں نمبر پر ہے۔