کراچی (جیوڈیسک)حکومت سندھ اور پی ایچ ایف کے درمیان ہاکی اسٹیڈیم آف پاکستان کراچی میں نیلی ٹرف بچھانے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کل ہوں گے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق کراچی کے ہاکی کلب آف پاکستان میں بہت جلد ہالینڈ سے نیلی ٹرف برآمد کرکے بچھانے کا کام شروع ہوگا۔
سیکریٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ اور وزارت کھیل سندھ کے سیکریٹری منگل کو ایک تقریب کے دوران ایم او یو پر دستخط کرینگے۔ ذرائع کے مطابق اسٹیڈیم میں نیلی ٹرف بچھانے، جیوری بکس،گول پوسٹ اورڈیجیٹل اسکورنگ بورڈ کی تنصیب میں پانچ کروڑ روپے تک کے اخراجات آئیں گے۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کے بعد پاکستان کا دوسرا اسٹیڈیم ہوگا، جہاں نیلی ٹرف پر مستقبل میں ہاکی کھیلی جائیگی۔