دہلی (جیوڈیسک)دہلی خواتین سے زیادتی کے واقعات کے بعد بھارت میں سیاحوں کی تعداد میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ایسوسی ایٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری انڈیا کے مطابق زیادتی کے واقعات سامنے آنے کے بعد سیاحوں کی مجموعی تعداد میں ایک چوتھائی کی کمی ہوئی ہے۔
جب کہ خواتین سیاحوں کی تعداد میں تین ماہ کے دوران 35 فیصد کی کمی ہوئی۔ ایسوسی ایشن کی طرف سے کئے گئے سروے کے مطابق کئی ٹوور آپریٹرز نے سیاحوں کی جانب سے متعدد کنٹریکٹ منسوخ کئے جانے کی تصدیق بھی کی ہے۔