محکمہ امور نوجوانان حکومت سندھ اور نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ کے تحتنمائش میں 20سے زائدادارے حصہ لیں گے
Posted on April 2, 2013 By Tahir Webmaster کراچی
کراچی : محکمہ امور نوجوانان حکومت سندھ اور نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ کے تحت توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے انجینئرنگ کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء کے بنائے ہوئے توانائی کے اچھوتے اور قابل عمل پروجیکٹس کی نمائش 9 اپریل کو مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی۔ اس نمائش کا انعقاد پاور جنریشن پر چھٹی عالمی کانفرنس کے موقع پر کیا جا رہا ہے۔
جس کا مقصد بالخصوص بجلی کے بحران کیلئے متبادل توانائی اور ذرائع کو فروغ دینا ہے۔ 20سے زائد تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات اورانجینئرز کے بنائے ہوئے پروجیکٹس نمائش کیلئے رکھے جائیں گے اور بہترین پروجیکٹس انعامات و سرٹیفیکٹ دیئے جائیں گے۔ اس موقع پربہترین صلاحیت اور آئیڈیا پرینگ انرجی لیڈر ایوارڈ بھی دیئے جائیں گے۔
اس کانفرنس و نمائش کیلئے انرجی اپ ڈیٹ ، متبادل توانائی بورڈ حکومت پاکستان ، سولرائزیشن ویلفیئر آرگنائزیشن اور رینوبیل انرجی ایسوسی ایشن آف پاکستان نے تعاون کیا ہے۔ تعلیمی ادارے اس نمائش میں شرکت کیلئے فون نمبر021-35653676اور 0300-2068048 یا ای میل energyupdate@gmail.com پر رابطہ کر سکتے ہیں۔