گجرات (جیوڈیسک)الیکشن دوہزار تیرہ بڑے نامورسیاست دان ایک دوسرے کے حریف بن گئے۔ نوازشریف کا مقابلہ سابق لیگی سینیر رہنما اور تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی سے ہوگا۔ شہباز شریف اور عمران خان بھی مدمقابل آگئے۔
الیکشن دوہزار تیرہ کئی لحاظ سے منفرد ہوتے جارہے ہیں، ماضی میں ایک پلیٹ فارم سے لڑنے والے بڑے سیاسی رہنما ایک مدمقابل آگئے ہیں۔این اے ایک سو بیس میں کانٹے دار مقابلہ ہوگا نواز شریف اور سابق لیگی کارکن تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوہد ہاشمی سے۔ جو کبھی تھے خود ن لیگ کا اہم حصہ۔
این اے ایک سو چبھیس پر جاویدہاشمی کا مقابلہ ہوگا جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ سے۔شہباز شریف بھی تین حلقوں سے حصہ لے رہے ہیں انتخابات میں۔ این اے اکہتر میں عمران خان اور شہباز شریف کا ٹکرا ہوگا۔
عمران خان کا مقابلہ این اے ون میں ہوگا عمران خان اور اے این پی کے غلام احمد بلوریا غضنفر بلور مدمقابل ہیں۔ ن لیگ کے چوہدری پرویز الہی نے این اے باون سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔ جہاں ان مقابلہ پیپلزپارٹی اور ق لیگ کے مشترکہ امیدوار بشارت راجہ سے ہوگا۔
سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا مقابلہ ن لیگ کے امیدوار جاوید اخلاص سے ہوگا۔چوہدری پرویز الہی نے این اے ایک سو پانچ گجرات سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔ اسی حلقے سے پیپلزپارٹی کے چوہدری احمد مختار کھڑے ہیں۔ ن لیگ کے امیدوار احمد سعید بھی اسی سیٹ کیلئے میدان میں ہیں۔ جو احمد مختار کے بھائی ہیں۔
این اے دوسو پچاس پرسابق صدر پرویز مشرف کے مقابلے میں عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی آگئی ہیں۔ اسی نشست سے ایم کیوایم کے فیصل سبزواری، جماعت اسلامی کے نعمت اللہ خان اور تحریک انصاف کے عارف علوی بھی بھی مدمقابل ہیں۔
رہنما فاروق ستار کے مدمقابل این اے دو سو انچاس سے جماعت سلامی کے امیدوار ایم حنیف ہوں گے۔ این اے پچپن سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدکے مقابلے پر ہیں چوہدری ریاض۔