اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد الیکشن کمیشن نے تمام وفاقی اور صوبائی سیکریٹری تبدیل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔الیکشن کمیشن کی طرف سے نگراں حکومتوں کو جاری کیے احکامات میں کہا گیاہے کہ جن افسروں کو عہدوں پر برقرار رکھنا ضروری ہو ان کے علاوہ تمام سیکریٹریز کو تبدیل کردیا جائے۔
تمام خود مختار اور نیم خود مختار اداروں کے جانب دار سربراہان کو بھی تبدیل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن سے تحفظات کا اظہار کیا تھاکہ سابق حکومت نیجاتے جاتے اہم عہدوں پر من پسند افسروں کو تعینات کردیا ہے۔