کولکتہ (جیوڈیسک)انڈین پریمیئر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب آج کولکتہ میں ہوگی۔ تقریب میں بالی وڈ اسٹارز شاہ رخ خان ، کترینہ کیف پریانکا چوپڑا سمیت دیگر فنکار اپنے جلوے بکھیریں گے۔
آئی پی ایل کے چھٹیسیزن کا آغاز کولکتہ میں رنگا رنگ تقریب سے ہوگا۔ تقریب میں بالی وڈکے نامی گرامی چہرے اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ لیگ کا آغاز تین اپریل سے دہلی ڈیئرڈیولز اور دفاعی چیمپیئن کولکتہ نائٹ رائیڈر کے میچ سے ہوگا۔ آئی پی ایل کا شمار دنیا کی مہنگی ترین لیگ میں ہوتا ہے، اسی لیے ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اس میں شرکت کرے۔
آئی پی ایل مہنگی ہونے کے ساتھ تنازعات سے بھی بھرپور ہے۔ رواں برس ایک اور تنازعہ اس وقت سامنے آیا جب آئی پی ایل کے چیئرمین راجیو شکلا نے سری لنکن کھلاڑیوں کے چنئی میں کھیلنے پر پابندی عائد کر دی۔
اس سے قبل آئی پی ایل میں ایسے بہت سے ناخوش گوار واقعات ہوئے جس کے اس لیگ کے رنگ پھیکے پڑ گئے تھے۔ آئی پی ایل کے دوسرے ایڈیشن میں سیکورٹی خدشات پر لیگ کو جنوبی افریقہ منتقل کر دیا گیا تھا۔ دوہزار نو میں ممبئی بم دھماکوں کے بعد سے پاکستانی کھلاڑیوں پر آئی پی ایل دروازے بند ہیں۔