عالمی مارکیٹ میں بڑی کمی کے بعد پاکستان میں بھی ایل پی جی کی قیمت میں ساڑھے گیارہ روپے فی کلو کی نمایاں کمی آگئی۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن کے چئیرمین عرفان کھوکھر کے مطابق عالمی منڈی میں ایل پی جی کی فی ٹن قیمت اٹھتر ڈالر کمی کے بعد895 ڈالر سے گرکر 817 ڈالر پر آگئی۔
جس کے باعث پاکستان میں بھی ایل پی جی ساڑھے گیارہ روپے فی کلو سستی کردی گئی ہے۔ گھریلو سلینڈر کی قیمت میں 134 روپے جبکہ کمرشل سلینڈر کی قیمت میں 515 روپے کی کمی آئی ہے۔