بجلی آئے یا نہ آئے لیکن اس کے نرخوں میں اضافہ ہو تا ہی چلا جارہا ہے۔ نیپرا نے عوام پر بجلی گراتے ہوئے ایک بار پھر بجلی کی فی یونٹ قیمت میں تریسٹھ پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔ دوسری جانب سوئی گیس کی قیمت میں تیرہ فیصد اضافے درخواست دے دی گئی۔
نیپرامیں سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر بجلی قیمتوں کی عوامی سماعت کے دوران نیپرا نے بجلی کے نرخ بڑھانے کی منظوری دے دی ۔اضافہ فروری کے مہینے کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ اس اضافے اطلاق کے ای ایس سی کے علاوہ تمام تقسیم کار کمپنیوں پر ہوگا۔
فروری کے مہینے میں فی یونٹ سات روپے چونسٹھ پیسے فیول لاگت وصول کی گئی جب کہ اصل لاگت آٹھ روپے اکتیس پیسے رہی ۔۔ نیپرا نیجنوری کے لئے فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں ایک روپے پچپن پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا تھا ۔ دوسری جانب سوئی نادرن گیس کمپنی نے گیس کی قیمت میں تیرہ فیصد اضافے کی درخواست اوگرا کو ارسال کر دی۔