برلن(جیوڈیسک) افغان صدر کرزئی کاکہنا ہے کہ طالبان رہنما ملا محمد عمر آئندہ سال صدراتی انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں ،برلن میں جرمن اخبارسے گفتگوکرتے ہوئے افغان صدر حامد کرزئی نے کہا کہ طالبان رہنما ملا محمد عمر آئندہ سال صدراتی انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں۔
کرزئی حکومت طالبان کے قطر میں دفتر کھولنے پر بھی رضا مند ہیں ، اس کے لیے طالبان کودہشت گرد گروپ القاعدہ سے تعلقات ختم کرنے ہوں گے ، افغانستان کا آئین افغان شہریوں اور طالبان کے لیے فائدہ مند ہے۔