ایف بی آر: اسمگلڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن سکیم

FBR

FBR

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے وہیکل ایمنسٹی اسکیم میں توسیع کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے وزیراعظم کو خط لکھا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق اس اسکیم میں ایک ہفتے کی توسیع درخواست کی گئی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق اسمگل شدہ گاڑیوں پر ٹیکس دے کرقانونی بنانے کی سکیم کی آخری تاریخ اکتیس مارچ تھی جس میں ایک ہفتے کی توسیع کی درخواست کی گئی ہے۔

ترجمان ایف بی آر اسرار رف کے مطابق مارچ کے دوران ملک بھر سے چونتیس ہزار سے زائد گاڑیوں کی نرم شرائط پر رجسٹریشن کی گئی اور اس کے نتیجے میں نو ارب اسی کروڑ روپے حاصل کئے گئے۔

یہ رقم مقررہ دس ارب کے ہدف کے قریب تر ہے ، ، ایف بی آر حکام کے مطابق ملک بھر میں اس سکیم سے قبل ایک لاکھ سے زائد سمگل شدہ نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں موجود تھیں ، جن میں سے چواتنیس ہزار کی رجسٹریشن کے بعد ابھی بھی ساٹھ ہزار سے زائد نان کسٹم پیڈ گاڑیاں موجود ہیں۔