غزہ(جیوڈیسک) سٹی حماس نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل نے نومبر2012 کے بعدغزہ پر پہلا فضائی حملہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حماس کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے شمالی غزہ کے ایک کھلے علاقے پر بمباری کی تاہم واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔
نومبر 2012 میں اسرائیل نے فلسطین کے علاقے غزہ پر8 دنوں تک حملہ کیا تھا جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی کامعاہدہ ہواتھا۔ اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 170 فلسطینی جاں بحق اور 6 اسرائیلی ہلاک ہو گئے تھے۔ دوسری جانب اسرائیلی حکام نے فضائی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے تفصیلات نہیں بتائیں۔