تحریک انصاف نے پنجاب ،خیبر پختونخوا میں امیدواروں کا اعلان کر دیا

PTI

PTI

اسلام آباد(جیوڈیسک)تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ نے پنجاب کے متعدد حلقوں میں امید واروں کے نام فائنل کر لیے،خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کے چھتیس حلقوں میں امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی چار،چار حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔عمران خان لاہور کے حلقہ این اے ایک سو بائیس اور این اے ایک پشاور سے الیکشن لڑیں گے۔راولپنڈی کے این اے 55 سے تحریک انصاف شیخ رشید احمد کے مقابلے میں امیدوار نہیں کھڑا کرے گی۔

اسلام آباد کے حلقہ این اے 48 سے جاوید ہاشمی پرویز مشرف کے خلاف الیکشن لڑیں گے۔جہانگیر ترین، ملک امین اسلم، اسحاق خاکوانی ، سہیل کمڑیال، غلام سرور خان، امجد نیازی اور افتخار سومرو کو ان کے حلقوں سے ہی پارٹی ٹکٹ دیئے جائیں گے۔این اے ایک سو اٹھارہ سے حامد زمان،این اے ایک سو انیس سے محمد مدنی،این اے ایک سو بیس سے یاسمین راشد،این اے ایک سو اکیس سے حماد اظہر اور این اے ایک سو تئیس سے حامد معراج کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

ولید اقبال، میاں محمودالرشید، اور عبدالعلیم خان بھی لاہور سے الیکشن لڑیں گے۔قصور سے خورشید قصوری، بہاولنگر سے افضل سندھو، چکوال سے یاسر سرفراز، میانوالی سے امجد نیازی کے نام فائنل کر لئے گئے،خیبر پختونخوا میں این اے ایک سے عمران خان،این اے دو سے خالد مسعودخان،این اے تین سے ساجد نواز، این اے4 سے اسد گلزار،این اے پانچ سے پرویز خٹک،این اے چھ سے عزیز اللہ،این اے سات سے فضل محمود،این اے آٹھ انور راج ، این اے نو سے ناصر خان، این اے گیا رہ سے مجاہد علی کا نام فائنل کیا گیا ہے۔

جبکہ این اے بارہ سے انور حق،این اے تیرہ سے اسد قیصر،این اے چودہ سے شہریار آفریدی،این اے پندرہ سے شمس رحمان خٹک،این اے سولہ سے خیال زمان،این اے 17 سے اظہر جدون کو ٹکٹ دیا گیا۔

این اے 19 سے راجہ عامر زمان،این اے 20 سے اعظم سواتی،این اے 21نوابزادہ صلاح الدین،این اے 22 سے نیاز محمد خان،این اے 24 سے مصطفے کنڈی،این اے 25 داور خان کنڈی،این اے 26 سے مطیع اللہ خان،این اے 27 سے امیر اللہ مروت،این اے 28 سے میاں محی الدین،این اے 29 سے شیر افگن خان کے نام فائنل کئے گئے ہیں۔