بالی وڈ دبنگ خان فلموں میں ہٹ، ذاتی زندگی میں ان فٹ

Sulman Katrena

Sulman Katrena

بالی ووڈ(جیوڈیسک)بالی ووڈ دبنگ خان سلمان فلموں میں تو کامیابیاں سمیٹ رہے ہیں لیکن ذاتی زندگی میں مسائل کا شکار ہیں۔ ان کی قریبی دوست اور ساتھی اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ تعلقات میں سرد مہری کی خبریں ایک بار پھر فلم نگری میں گردش کرنے لگی ہیں۔ بالی ووڈ ذرائع کا کہنا ہے کترینہ سلمان کے بہت قریب ہیں۔

وہ انکے ہر ذاتی اور فلمی فنکشنز میں شریک ہوتی ہیں نہ صرف یہ بلکہ اکثر وہ سلمان کے گھر والوں کے ساتھ آتی جاتی دیکھی گئی ہیں لیکن کچھ عرصے سے کترینہ سلمان سے دور ہو رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کترینہ ان دنوں اپنے کیرئیر کے عروج پر ہیں انکے پاس کام کی زیادتی ہے اور اس مصروفیت کے باعث وہ سلمان کو وقت نہیں دے پا رہیں اور شاید یہی وجہ ہے انکے اور سلمان کے تعلقات میں کھچا کی۔