اسلام آباد (جیوڈیسک)الیکشن کمیشن کوملک بھر سے 14 ہزار 484 کاغذات نامزدگی وصول ہوگئے ہیں۔ جانچ پڑتال کے بعد 8 ہزار کاغذات ریٹرننگ افسروں کو بھجوا دیے گئے۔
الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے چودہ ہزار چار سو چوراسی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی موصول ہوچکیہیں جن میں سے جانچ پڑتال کے بعد 8 ہزار کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسروں کوبھجوادیے گئے۔ 11سو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیے گئے ہیں۔