اضلاع کی خبریں 02.04.2013
Posted on April 3, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
امن وامان برقرار رکھنے کے لئے پنجاب حکومت اپنے فرائض سے پوری طرح آگاہ ہے،نجم سیٹھی
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے کہاہے کہ امن وامان کی صورتحال کو بہتر سے بہتر بنانا ہماری ترجیح ہےـنگران حکومت صوبے میں امن و امان اور سکیورٹی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہےـامن وامان اور سکیورٹی کے چیلنج سے نمٹنے کو ناممکن نہیں سمجھتےـقانون نافذ کرنے والے ادارے الیکشن کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیںـعام انتخابات میں ووٹر کو اپنے حق رائے دہی کے استعمال کے لئے آزادانہ اور پرامن ماحول فراہم کیا جائےـوہ آج ایوان وزیراعلیٰ میں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب آفتاب سلطان سے ملاقات میں بات چیت کر رہے تھےـ ملاقات میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال اور عام انتخابات کے دوران سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیاـوزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے کہاکہ پر امن ماحول کے قیام کے بغیرآزادانہ طو رپر سیاسی ، سماجی اور معاشی سرگرمیاں ممکن نہیںـ پنجاب حکومت اس حوالے سے اپنے فرائض سے پوری طرح آگاہ ہےـ امن و امان کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گاـ انہوںنے کہاکہ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری ہےـپولیس جرائم کنٹرول کرنے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیںبروئے کار لائےـوزیراعلیٰ نے آفتاب سلطان کو آئی جی پولیس پنجاب کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباددی اور اس امید کا اظہار کیا کہ نئے انسپکٹر جنرل پولیس امن وامان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لئے اپنا بھرپورکردارادا کریںگےـآئی جی پولیس انتخابات کے پرامن انعقاد اور عوام کی داد رسی کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیںگےـانہوںنے کہاکہ آفتاب سلطان محنتی اور قابل پولیس افسر ہیں اور وہ صوبے میں جرائم کی روک تھام کے حوالے سے بھرپورکاوشیںکریںگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہمیں دینی اور عصری علوم میں مہارت کی ضرورت ہے :محمد اشرف آصف جلالی
لاہور( جی پی آئی)بانی ادارہ صراط مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاکہ ہمیں دینی اور عصری علوم میں مہارت کی ضرورت ہے دینی علوم اسلامی معاشرے کیلئے آنکھ اور عصری علوم عینک کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ہمیں ٹیکنالوجی کی شدید ضرورت ہے مگر آئیڈیالوجی بہر حال مقدم ہے ۔ ہمیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے کوئی اچھی عینک کا جھانسہ دے کر ہماری نئی نسل کو آنکھوں ہی سے محروم نہ کر دے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے جامعہ صراط مستقیم بیدیاں روڈ کرباٹھ کے سالانہ جلسہ دستار فضیلت کے موقع پر کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت سب سے برا مسئلہ نسل نو کی حفاظت ہے ۔آج اغیار نسل نو کو اغوا کرنے کیلئے گھات لگائے بیٹھے ہیں ۔والدین کو اپنی اولاد کے ناشتہ کے ساتھ نظریہ کی بھی فکر ہو نی چاہئے ۔آج کالجوں اور یونیورسٹیوں کے نصاب میں نہایت بے احتیاط برتی جا رہی ہے بالخصوص بعض پرائیویٹ ادارے نصاب تعلیم کے بارے میں بڑے بے باک ہو چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نصاب تعلیم جسمانی غذا سے کہیں زیادہ اھم ہوتا ہے ۔چنانچہ نصاب تعلیم میں فاسد نظریات کی ملاوٹ کرنے والوں کیلئے بھی سزا کا تعین کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کے معماروں کی تعلیم کیلئے تمام ذرائع بروئے کار لانے ہوں گے ۔تعلیمی وظائف کے ذریعے معاشرے سے ناخواندگی کی شرح کو کم کیا جا سکتا ہے ۔جلسہ میں مولانا محمد شمعون بہادر جلالی ، قاری محمد عبدالغفار گجر ، قاری محمد رضوان اشرفی ، ماسٹر محمد مشتاق اور محمد یونس ایڈووکیٹ نے بھی شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گڑھی خدا بخش کی بجائے اب آصف علی زرداری آج نوڈیرو میں خطاب کریں گے: عابدحسین صدیقی
لاہور( جی پی آئی) پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے ایک بیان میںکہا ہے کہ گڑھی خدا بخش کی بجائے اب صدر مملکت آصف علی زرداری آج نوڈیرو میں خطاب کریں گے یہ فیصلہ امیدواروں کی سکروٹنی کے پیشِ نظر کیا گیا ہے ذوالفقار علی بھٹو شہید کی برسی پر ملک بھر میں تقریبات ہوں گی۔ جس میں انہیں خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر پیپلز پارٹی گھروں اور مساجد میں قرآن خوانی کا اہتمام کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خواب میں اقتدار دیکھنے والے حقیقت سے بے خبر ہیں :ثمینہ خالد گھرکی
لاہور(جی پی آئی) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے مشترکہ بیان میںکہا ہے کہ خواب میں اقتدار دیکھنے والے حقیقت سے بے خبر ہیں ،خواب صرف اولیا کے سچے ہوتے ہیں ،عام بشر کے خواب تو خواب ہی ہوتا ہے ،پاکستان پیپلز پارٹی کسی خواب نہیں بلکہ حقیقت پر یقین رکھتی ہے،ہم نے ہمیشہ حقیقت پسندی کا مظاہرہ کیا ہے ،جو لوگ خوابوں میں رہتے ہیںانہیں حقیقت کا علم نہیں ہوتا ،حقیقت یہ ہے کہ عوام پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں اور یہ بھی حقیقت ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے ،یہ حقیقت عوام کے ذہنوں میں موجود ہے کہ جمہوریت کے لئے سب سے زیادہ قربانیاںبھی پیپلزپارٹی نے دی ہیں ،ملک پر جب بھی مشکل وقت آیا تو پیپلزپارٹی نے ہی کرادار ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خاندانی مسلم لیگی ہوں’ جینا مرنا مسلم لیگ(ن)کے ساتھ ہے’پارٹی چھوڑنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔مسز ملک
لاہور( جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کلچرل ونگ پنجاب کی نائب صدر مسز ملک نے کہا کہ وہ خاندانی مسلم لیگی ہیں اور ان کا جینا مرنا مسلم لیگ(ن)کے ساتھ ہے’پارٹی چھوڑنے کی خبریں بے بنیاد ہیںاور ان میں کوئی صداقت نہیں۔پارٹی ٹکٹ وفاداری کی علامت نہیں بلکہ پارٹی کے ساتھ ہر مشکل وقت میں کھڑا ہونا وفاداری کی علامت ہے۔عہدوں کا لالچ ہوتا تو کب کی کسی دوسری پارٹی میں شامل ہو چکی ہوتی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔مسز ملک نے کہا کہ ان کے آبائو اجداد بھی مسلم لیگی تھے اور وہ اپنے آبائو اجداد کی پیروی کرتے ہوئے شروع دن سے مسلم لیگ(ن) میں تھیں۔انہوں نے کہا کہ گورنر راج ہو یا عدلیہ کی آزادی کی تحریک’ انہوں نے کلچر ونگ کی مکمل نمائندگی کرتے ہو اپنا کردار ادا کیا اور پارٹی قیادت کے شانہ بشانہ چنچلاتی دھوپ میں سڑکوں پر عوام کے حقوق کیلئے نکلیں۔انہوں نے کہا کہمسلم لیگ (ن)اپنی خدمات اور کارکردگی کی طاقت سے این آراوبرانڈکرپشن مافیاکوشکست فاش دے کروفاق اورچاروںصوبوںمیں فلاحی حکومت بنائے گی۔مسلم لیگ (ن) کے قائدمیاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف نے دن رات عوام کی خدمت کرکے لاہورکااپناقلعہ بنایاتھا اوراب پچھلی تین دہائیوں سے اس قلعہ پرمسلم لیگ(ن) کاسبزہلالی پرچم لہرارہا ہے۔مسز ملک نے کہاکہ موجودہ نااہل حکمرانوں نے عوام کا ہی جینا محال کردیاجبکہ (ن) لیگ نے عوام کو کبھی مایوس نہ کیا۔ آئندہ دور (ن) لیگ کا ہو گا کیونکہ عوام کی طاقت ہمارے ساتھ ہے ۔ محمد نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن)اقتدار میں آ کر ملک کی تقدیر بدل دے گی۔عوام کے مسائل کا حل صرف(ن) لیگ کے پاس ہے۔مسلم لیگ(ن) نے کبھی اصولوںپر کوئی سودے بازی نہیں کی اور یہی وجہ ہے کہ عوام آج نواز شریف پر اعتماد کرتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الیکشن میں دائیں بازو کے ووٹ بنک کی تقسیم کا فائدہ سیکولر جماعتوں کو پہنچے گا:پروفیسر ساجد میر
لاہور (جی پی آئی) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ الیکشن میں دائیں بازو کے ووٹ بنک کی تقسیم کا فائدہ سیکولر جماعتوں کو پہنچے گا۔ پیپلز پارٹی اور اسکے اتحادیوں کو ووٹ ڈالنا قومی سلامتی کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہو گا۔ عمران خاں فیکٹر کے پیچھے خفیہ ہاتھ ہیں۔ عوام کو سوچ سمجھ کر ووٹ ڈالنا ہو گا۔ ہنگ پارلیمنٹ کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔ بدعنوان اور جعلساز لوگوں کا راستہ روک کر الیکشن کمیشن جہاد کررہا ہے۔ عوام بھی بدعنوان جماعتوں کو مسترد کردیں۔ مسلم لیگ ن کے ساتھ انتخابی ایڈجسٹمنٹ میں پیش رفت ہو رہی ہے۔ مرکزی دفتر میں علماء کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک درپیش بحرانوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے اسلام پسند اور محب وطن قیادت کا انتخاب کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ دینی قوتوں کی انتخابات میں تنہا پروازی کا فائدہ سیکولر جماعتوں کو ہو گا، جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) اور دوسری دینی جماعتوں کی خواہش کے باوجود دینی جماعتوں کا انتخابی اتحاد نہ بن سکا، جو باعث افسوس ہے۔ تاہم ہم خیال دینی وسیاسی جماعتوں کو الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی صورت میں سیکولر قوتوں کا راستہ روکنا چاہیے۔دریں اثناء پروفیسر ساجد میر اور حافظ عبدالکریم نے سعودی شہزادہ بند ر بن سلطان کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کی قومی ودینی اور سماجی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور شاہی خاندان سے دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جدید انفراسٹرکچر کے بغیر ترقی اور خوشحالی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا،وزیراعلیٰ نجم سیٹھی
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ جدید انفراسٹرکچر معاشی و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے انتہائی ضروری ہے اورجدید انفراسٹرکچرکے بغیر ترقی اور خوشحالی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔معیاری سڑکوں سے نہ صرف عوام کو آمد ورفت کی بہترین سفری سہولیات میسر آتی ہیں بلکہ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے بھی یہ موثر ذریعہ ثابت ہوتی ہیں۔وہ آج ایوان وزیراعلیٰ میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ جس میں صوبے بھر میں سڑکوں اور پارکوں کے منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔سیکرٹریز مواصلات و تعمیرات، ہائوسنگ، بلدیات، ڈی سی او لاہور، ڈی جی ایل ڈی اے، ڈی جی پی ایچ اے اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے کہاکہ جدید انفراسٹرکچرملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور یہ ملک کی معیشت کے فروغ اور استحکام کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ لہٰذا سڑکوں کی دیکھ بھال اور ان کی تعمیر و مرمت پر خصوصی توجہ مرکوز کی جانی چاہئے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ عوام کو بہترین تفریحی سہولتوں کی فراہمی کے لئے خوبصورت پارکس کا قیام بے حد اہمیت کا حامل ہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ صوبے بھر میں خوبصورت اور تفریحی سہولتوں سے آراستہ پارکوں کے قیام کے منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے۔ وزیراعلیٰ کو سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے صوبے میں جاری انفراسٹرکچر کے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جبکہ ڈی جی پی ایچ اے نے پارکس کے قیام کے منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کمرشلائزیشن پالیسی اور ایل ڈی اے کی حدود میں انفراسٹرکچر کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سُنی تحریک نے ملک بھر سے قومی وصوبائی اسمبلیوں کیلئے اُمیدواروں کااعلان کردیا
لاہور(جی پی آئی) پاکستان سنی تحریک نے ملک بھر سے قومی وصوبائی اسمبلیوں کیلئے امیدواروں کااعلان کردیا۔ قومی اسمبلی کی سیٹوںپرملک بھر سے 48امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، جبکہ صوبائی اسمبلیوں کیلئے پنجاب کی 62′ سندھ کی 57′ خیبر پختونخواہ کی 6′ بلوچستان کی 7اورخواتین کی مخصوص نشستوں پر3امیدوار پاکستان سنی تحریک کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لیں گے ۔ تمام اُمیدواروںنے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے ہیں۔ان خیالات کااظہار پاکستان سُنی تحریک کے ترجمان نعیم الحق رضا نے حتمی فہرستوں کے اجراء کے موقع پر شعبۂ نشرواشاعت کے عہدیداروں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ نعیم الحق رضا نے کہا کہ ملک میں تبدیلی کاواحدراستہ انتخابات ہیں’عوام ووٹ کی طاقت سے مثبت تبدیلی کے عمل کویقینی بنانے کیلئے 11مئی کو اپنے گھروں سے باہر نکلیں۔ پاکستانسُنی تحریک نے 90 فیصد ٹکٹیں 40 سال سے کم عمر نوجوانوں کو دی ہیں ۔ہمارے تمام امیدواروں کا دامن بے داغ ہے۔ہماری خواہش ہے کہ پارلیمنٹ میں ایسے لوگ آئیں جو مخلص’ صالح اور عوامی امنگوں کے ترجمان ہوں۔ پانچ سال تک ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے اب پارٹیاں بدل رہے ہیں’ میڈیا ایسے عناصر کو بے نقاب کرے۔قوم آنے والے انتخابات میں جا گیرداری’ وڈیرہ شاہی اور استحصالی ٹولے کو مسترد کردے۔پاکستان سُنی تحریک آنیوالے انتخابات میںملک بھر پور حصہ لے کر ملک سے دہشتگردی کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔کسی صورت ملک کو امریکی کالونی نہیں بننے دیں گے۔ہم ملک سے بے روزگاری’ مہنگائی’ دہشتگردی اوربیرونی مداخلت کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ ایک خوشحال اور مستحکم پاکستان کیلئے تمام محبت وطن جماعتوں کو ملکر جدوجہد کرنا ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوام اپنے ووٹ کا استعمال”ترازو”کے حق میں کریں:جماعت اسلامی پنجاب
لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات سے ہی ملک میں مثبت تبدیلی آسکتی ہے۔جماعت اسلامی کرپشن سے پاک محب وطن اور پڑھی لکھی قیادت میدان میں اتار چکی ہے۔عوام بلاتمیز اور ذاتی مفادات سے بالا تر ہوکر اپنے ووٹ کا استعمال ”ترازو”کے حق میں کریں۔64برس سے پاکستان جاگیرداروں،وڈیروں اور سرمایہ داروں کے قبضے میں ہے۔اب وقت آگیا ہے کہ ان سے چھٹکارہ حاصل کیا جائے۔پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں کا دور حکومت ملک تاریخ کا کرپٹ ترین دور ہے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں لاقانونیت کی انتہا ہوچکی ہے جبکہ نگران وزیر اعلیٰ بسنت منانے کی تیاریا کررہے ہیں۔گزشتہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں نے ملک کو تباہ کردیاہے۔18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے جہاںایک طرف عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے وہاں پانی کی قلت کے باعث لوگ پریشان ہیں۔انہوں نے کہاکہ انتخابی تشہیری مہم پر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بھاری کرایے وصول کررہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔غیر دانشمندانہ فیصلے ملک و قوم دونوں کے لئے نقصان کا سبب ہیں۔دوہری شہریت اور جعلی ڈگری والوں کو انتخابات میں حصہ لینے سے ہر صورت روکا جائے۔189سابق ارکان اسمبلی ایسے جنہوں نے ابھی تک اپنی ڈگریوں کی تصدیق نہیں کروائی۔ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزید کہاکہ میگااسکینڈلز میں ملوث لوگوں کو معاف نہ کیا جائے۔کرپشن کی انتہاہوچکی ہے۔سالانہ اربوں روپے کی کرپشن لمحہ فکریہ ہے۔پاکستان کی آزادی،خودمختاری اور سلامتی سب کچھ دائو پر لگا دیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم حکمرانوں اور او آئی سی کو مشترکہ طور پر عالمی سطح پر اس ظلم و بربریت کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے:سید منورحسن
لاہور (جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن نے برما میں نسلی فسادات پر گہرے افسوس اور تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ اب تک ہزاروں مسلمانوں کا قتل عام کیاجا چکاہے ۔ انسانی بستیوں کو مکینوں سمیت زندہ جلانے کے واقعات روز کا معمول ہیں ۔ مساجد کو نمازیوں ، مدارس اور سکولوں کو طلبا سمیت جلادیا جاتاہے اور ریسکیو ٹیموں اور آگ بجھانے والے عملے کو بھی آگ کے شعلوں میں گھرے انسانوں کی مدد کی اجازت نہیں دی جاتی ۔ میانمار میں مسلمان ہونا سب سے بڑا جرم بن گیاہے ۔ منصورہ سے جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں سید منورحسن نے کہاہے کہ مسلمانوں کو انتہا پسند اور دہشتگرد کہنے والوں کی زبانیں گنگ ہو چکی ہیں ۔ امریکہ جو عالمی امن کا چمپئن ہونے کا دعویدار ہے ، ڈھٹائی سے مسلمانوں کا قتل عام کروا رہاہے ۔ اقوام متحدہ سمیت کوئی ادارہ مسلمانوں پر ہونے والی ریاستی دہشتگردی کے خلاف زبان کھولنے اور ان کی مدد کرنے کو تیار نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دنیا واضح طور پر دو حصوں میں تقسیم ہو چکی ہے ایک طرف مسلمان ہیں جنہیں روزانہ گاجر مولی کی طرح کاٹا جارہاہے ، امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے عراق اور افغانستان میں لاکھوں معصوم مسلمانوں کا قتل عام کیاہے او ر دہشتگردی کے خاتمے کے نام پر مسلمانوں کے خلاف دہشتگردی کا راستہ کھولا ہے ۔ سید منور حسن نے کہاہے کہ عالمی امن کے نام نہاد ٹھیکیداروں اور مسلمانوں کو انتہا پسند کہنے والوں کو میانمار میں ہزاروں مسلمانوں کی سوختہ لاشیں ، جلی ہوئی مساجد اورظلم و بربریت کاشکار انسانی آبادیاں نظر کیوں نہیں آتیں ۔ بدھ مت کے پیروکار میانمار میں مسلم کشی کے مرتکب ہورہے ہیں اور انہیں دوسرے ممالک میں ہجرت کرنے پر مجبور کر رہے ہیں ۔ عالم اسلام کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے ۔ مسلم حکمرانوں اور او آئی سی کو مشترکہ طور پر عالمی سطح پر اس ظلم و بربریت کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے اور میانمار کے مسلمانوں کی نسل کشی اور زندہ جلائے جانے کے واقعات کو روکنے کے لیے فوری طور پر میانمار میں عالمی مشن بھجوانے کا مطالبہ کرناچاہیے ۔ سید منورحسن نے پاکستان سمیت عالم اسلام کے حکمرانوں کی میانمار میں جاری مسلمانوں کی نسل کشی پر مجرمانہ خاموشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے اور مسلمانوں کے قتل عام کو رکوانے کے لیے اسلامی ممالک کے سربراہان اور او آئی سی کے ذمہ داران کے وفد کو فوری طور پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور عالمی راہنمائوں سے ملاقات کر کے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و جبر کے خلاف احتجاج کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری وزارت خارجہ سوئی ہوئی ہے اور بنگلہ دیش اور میانمار میں مسلمانوں پر ہونے والے انسانی تاریخ کے بدترین مظالم کے خلاف چپ سادھ رکھی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مونس الٰہی کے مقابلہ میں ن لیگی ٹکٹ ہولڈر وقار گیلانی پاکستان مسلم لیگ میں شامل
لاہور (جی پی آئی) گجرات کے حلقہ پی پی 110 سے مونس الٰہی کے مقابلہ میں ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈر سید وقار حسین گیلانی نے حلقہ سے ن لیگ کے تمام رہنمائوں، عہدیداروں اور اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان یہاں پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی، مونس الٰہی اور راسخ الٰہی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پورے پنجاب اور باالخصوص گجرات کیلئے چودھری پرویزالٰہی کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مشاورت کر کے یہ فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ احمد مختار کے مقابلہ میں اپنی شاندار خدمات کی بناء پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 105 سے چودھری پرویزالٰہی اور صوبائی اسمبلی کی نشست پر مونس الٰہی کی بھاری اکثریت سے کامیابی انشاء اللہ یقینی ہے، ہم اپنے خاندان، ساتھیوں اور مریدین سمیت چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کا ہمیشہ بھرپور ساتھ دیں گے۔ چودھری پرویزالٰہی نے وقار گیلانی اور ان کے ساتھیوں کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ الیکشن کارکردگی کی بنیاد پر لڑا جائے گا میڈیا بھی اس سلسلہ میں عوام کی رہنمائی کرے، عوام ووٹ دینے سے پہلے شہباز شریف اور میرے دور کا موازنہ کر لیں کہ عوام سے وعدے کر کے مکر جانے والوں کو ووٹ دینا ہے یا وعدے پورے کرنے والوں کو، ہم نے لاہور اور گجرات سمیت پورے پنجاب میں ریکارڈ کام کیے، 1122 سروس، یونیورسٹی آف گجرات اور امراض قلب کے ہسپتالوں کا تحفہ دیا، لاہور میں ہم نے رنگ روڈ بنائی انہوں نے جنگلا بس سروس بنا کر پورے پنجاب کو کنگلا کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے واضح طور پر دیکھ لیا کہ ہم نے 5 سال کام کیے اور دوسرے صرف باتیں کرتے اور نظمیں و گانے سناتے رہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ 18 اپریل کے بعد الیکشن میں گہما گہمی نظر آئے گی ابھی تک تو امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی کے سلسلہ میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن اور نگران وزیراعلیٰ کو پہلے ہی کہا تھا کہ پنجاب میں صاف اور شفاف الیکشن کیلئے ضروری ہے کہ پوری بیوروکریسی کو تبدیل کیا جائے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کے حسابات کا باقاعدہ نظام ہے اور ہر سال آڈٹ ہوتا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف 10 سال کا معاہدہ کر کے باہر گئے تھے مگر وہ کہتے رہے کہ کوئی معاہدہ نہیں ہے پھر سات سال کا مان گئے
اگر معاہدہ نہیں تھا تو انہوں نے اتنے سال جدہ میں کیوں گزارے؟ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور سنی اتحاد کونسل کے ساتھ اتحاد بالکل ٹھیک چل رہا ہے اور ہم انشاء اللہ مل کر جنرل الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امید وار قومی اسمبلی لیاقت بلوچ کا این اے 126میں کارنر میٹنگز سے خطاب
لاہور(جی پی آئی)حلقہ این اے 126 سے امیدوار قومی اسمبلی اورسیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے مسلم ٹائون ، قربان لائنز ، رضا بلاک ، شاہ کمال میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ عام انتخابات ملک و ملت کے لیے فیصلہ کن موڑ ہے ۔ ووٹرز کا مثبت انقلابی فیصلہ ہی ترقی کی شاہراہ کھولے گا ۔ پاکستان اسلامی نظریہ ، نظام مصطفےٰ اور قر آن و سنت سے ہی مضبوط ، خوشحال اور مستحکم ہوگا۔ سیاست اور جمہوریت کے میدان میں سیاسی بے وفائی ، ٹکٹوں کے حصول کے لیے اخلاقی اقدار کی پامالی ، کرپشن اور نااہلی نے نظام ریاست کو کھوکھلا کر دیاہے ۔ جماعت اسلامی ہی پاکستان کو خوشحا ل ، باوقار اور مستحکم پاکستان بناسکتی ہے ۔ سامراج کی غلامی سے آزاداور جاگیرداری و سرمایہ پرست سودی و استحصالی نظام کا خاتمہ ہمارا منشور ہے تاکہ مزدور ، نوجوان ، خواتین ،تاجر ، کسان زندگی کی حقیقی خوشیاں حاصل کر سکیں۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ قوم کی لوٹی گئی دولت اور معاف کرائے گئے قرضے واپس لائیں گے ، کرپشن کی سزا موت اور کرپشن سے بنائی گئی جائیدادیں عوامی فلاح و بہبود کے لیے ضبط کر لی جائیں گی ۔ ملک کے غیر ترقیاتی اخراجات ، عیاش اور قومی خزانے کے ناجائز استعمال کا سدباب کرادیں گے غیر ملکی قرضوں اور کرپشن کی لعنت سے ملک کو پاک کر کے ٹیکسوں کے نظام میں انقلابی اور عوام دوست تبدیلیاں لائیں گے ۔کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دیں گے ۔ اسلام کے مثالی سوشل سیکورٹی سسٹم کے ذریعے مستحق معذوروں بیوائوں اور بے روزگاروں کو وظائف دیں گے ۔ صوبائی اسمبلی کی اقلیتی نشست کے امیدوار شاہد گلزار بھٹی نے لیاقت بلوچ سے ایک بڑے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور یہ عہد کیا کہ اقلیتوں کے تمام آئینی ، قانونی ، مذہبی ،
تعلیمی ، روزگار اور شہری حقوق کی پاسداری اور عبادتگاہوں کا تحفظ کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سینئر صحافی اور کالم نگار عطاء الرحمان کی ہمشیرہ کے انتقال پر جماعت اسلامی پنجاب کے رہنمائوں کا اظہار تعزیت
لاہور(جی پی آئی) امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر،سیکر ٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ،جماعت اسلامی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات محمد فاروق چوہان اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمران الحق نے سینئر صحافی اور کالم نگار عطاء الرحمان کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اورلواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔(آمین) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب میں اقتدار میں آکر ن لیگ سے حساب لیں گے:نرگس فیض ملک
لاہور(جی پی آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن پنجاب اسمبلی نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ میٹرو بس پر خرچ ہونے والے 70 ارب سے پورے پنجاب میں 37 سو کلومیٹر عالمی معیار کی جدید کارپیٹیڈسڑکیں تعمیر ہوسکتی تھیں لیکن اتنی بڑی رقم ایک منصوبہ پر ضائع کردی گئی،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم پنجاب میں اقتدار میں آکر ن لیگ سے حساب لیں گے،ن لیگ کو بھاگنے نہیں دیں گے ،ایک منصوبے پر اتنی بڑی رقم خرچ کرنے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں ہوسکتے ،ن لیگ لاہور کی جماعت ہے اس لئے اس نے پانچ سالوں میں صرف لاہور کی ترقی پر ہی توجہ دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلزپارٹی منصفانہ انتخاب پر یقین رکھتی ہے:میاں محمد ارقم خاں
گوجرانوالہ (جی پی آئی) پیپلزپارٹی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں محمد ارقم خاں اور تحصیل صدر پیپلزپارٹی میاں محمد عاصم خاں نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی منصفانہ
انتخاب پر یقین رکھتی ہے، ملک کی سب سے بڑی جمہوری قوت کویقین ہے کہ منصفانہ انتخاب کے بعد قائم ہونے والی حکومت پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے مثالی اقدامات کرے گی یہ حکومت پاکستان پیپلزپارٹی کی ہوگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواحی موضع مصری میانی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہر سطح پر عوام کے مسائل حل کرنے کی بھر کوشش کی ہے، عوام اس جماعت کی کارکردگی کو سراہتے ہیں اور اپنے مسائل کے حل کیلئے اسی جماعت سے امید لگائے ہوئے ہیں، پیپلزپارٹی نے کبھی عوام کو مایوس نہیں کیا، آئندہ بھی یہ جماعت عوام کی توقعات پر پورا اترے گی، ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کے مطالبات کو ہمیشہ اہمیت دی اورا ن کے مسائل حل کرنے کے لئے مثالی اقدامات کئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکمرانوں نے پانچ سال میں عوام کو صرف مایوسی اور وعدے دیئے:فرید اقبال اعوان
گوجرانوالہ (جی پی آئی)تحریک انصاف کے سینئر رہنما امیدوار حلقہ پی پی 95 فرید اقبال اعوان نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے پانچ سال میں عوام کو صرف مایوسی اور وعدے دیئے، نوجوان طبقہ جاگ چکا اب کرپشن کرنے والوں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی، انشاء اللہ الیکشن نتائج سب کیلئے حیران کن ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امیر پارک میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ فرید اقبال اعوان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے عوام میں احساس محرومی کو بڑھایاتو پیپلزپارٹی نے پانچ سالہ دور کرپشن کرنے اور چھپانے میں گزار دیئے۔ ان کاکہنا تھا کہ عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرنے سے قائداعظم کا پاکستان بچ سکتا ہے۔ انہوں نے کارکنوں پر زوردیا کہ وہ عمران خان کا انقلابی پیغام گھر گھر پہنچائیں، انشاء اللہ پورے ملک سے کلین سویپ کریں گے۔ اس موقع پر رانا فرمان ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوامی طاقت کے مقابلہ میں کسی پارٹی ٹکٹ کی ضرورت نہیں ہے’احسن مجید جٹھول
گوجرانوالہ(جی پی آئی)امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 96کے آزاد امیدوار چوہدری احسن مجید جٹھول نے کہا ہے کہ عوامی طاقت کے مقابلہ میں کسی پارٹی ٹکٹ کی ضرورت نہیں ہے’کیونکہ طاقت کا اصل سرچشمہ تو عوام ہی ہیں مخلص اور درینہ ساتھیوں کے تعاون سے کامیابی قدم چومے گی حلقہ بھر کی کرپشن’لوٹ مار ‘تھانہ اور پٹوار کلچرکی سیاست سے بیزار ہوچکے ہیں اوراب تبدیلی زیادہ دور نہیں ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کاغذات نامزدگی کے موقع پر اہل علاقہ سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ اپنے محسنوں سے بے وفائی کرنے والے عوام کے کس طرح خیر خواہ ہو سکتے ہیں۔اقرباء پروری اور کرپشن سے تجوریاں بھرنے والوں کا انجام قریب ہے عوام ایک ایک پائی کا حساب لیں گے ۔آخر میں انہوں نے کہا کہ اگر اسی طرح عوام کی محبت میرے ساتھ رہی تو انشاء اللہ کامیاب ہو کر اپنے حلقہ کی عوام کی خدمت کو ترجیح دونگا’تمام تر بنیادی مسائل حل کرواتے ہوئے اہل حلقہ کومایوس نہیں کرونگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ(ن)چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی’خواجہ غیور نائیک
گوجرانوالہ(جی پی آئی)سینئر نائب صدر سٹی مسلم لیگ(ن)خواجہ غیور نائیک نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کا دور اقدار دور نہیں ملک کو درپیش مسائل کرپشن’لوڈ شیڈنگ بجلی اور گیس’بے جا مہنگائی کے حل کا واحد ذریعہ (ن)لیگ کی کامیابی ہی ہے۔مسلم لیگ(ن)چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی یہ الیکشن پاکستان کی تاریخ کا واحد الیکشن ہو گا جب چاروں صوبوں میں(ن)لیگ کی حکومت ہو گی ۔پیپلزپارٹی نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل کر کرپشن کی انتہاء کر دی۔سونامی خان نیا پاکستان بنانے کی آڑ میں عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے یہ کوئی کرکٹ کا میدان نہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقہ کی عوام سے دوران خطاب کیا۔آخر میں انہوں نے کہاکہ ملک وقوم کی خدمت ‘پسماندگی سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہمارا مقصد ہے انشاء اللہ(ن)لیگ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی’علاقہ کی ترقی کیلئے ہر وقت کوشاں ہیں اپنے حلقہ کے لوگوں کی ترقی ہماری
زندگی کامقصد ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سچی نیت والی قیادت کی بدولت گوجرانوالہ خوبصورت سڑکوں اور پھولوں والا شہر بن گیا :خرم دستگیر خان
گوجرانوالہ(جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و امیدواراین اے 96 انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ سچی نیت والی قیادت کی بدولت گوجرانوالہ خوبصورت سڑکوں اور پھولوں والا شہر بن گیا ۔ سڑکیں ،پل ،میٹرو بس ودانش سکول آنے والے روشن مستقبل کی نویددے رہے ہیں،عام انتخابات میں عوام کر پشن کے بتوں کو پاش پاش کر دیں گے ،مسلم لیگ ن پورے ملک میں ترقی کے جال پھیلائے گی۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ماڈل ٹائون سے ملحقہ مین گلہ محلہ فیصل آباد کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ شہر کی سچی نیت اور جذ بہء خدمت سے سرشار قیادت نے شہر کی ترقی کے لئے طویل جنگ لڑی ہے،فلائی اوور کی تعمیر کے بعد عوام خود گواہی دیں گے کہ یہ منصوبہ سو فیصد درست ہے،عوام کے خوابوں کو تعبیر کا روپ دے کر ہم نے گوجرانوالہ کو پھولوں کے شہر میں تبدیل دیا ہے،2008ء میں جہاں گندگی اور کوڑے کرکٹ کے ڈھیر تھے وہاں اب خوبصورت شاہراہیں بن چکی ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نے اہل طلباء و طالبات تک لیپ ٹاپ پہنچا کر میرٹ کی پہچان کی ہے اور طلباء کو انکی محنت کا پھل ملا ہے،ہم نے شعبہء تعلیم کو فوقیت دے کر آنے والے پاکستان کے لئے کثیر سرمایہ کاری کی ہے،مسلم لیگ ن کے انقلابی ترقیاتی منصوبے آنے والے روشن ،ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان کی نوید دے رہے ہیں، آئندہ الیکشن میں عوام کرپشن کے بتوں کو پاش پاش کر کے مسلم لیگ ن کو ایک بے مثال کامیابی سے ہمکنار کریں گے،اس موقع پر امیدوارپی پی94 حاجی عبدالرئوف مغل نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کے حقوق کے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے،وقت آگیا ہے کہ عوام فیصلہ کن کردار ادا کر تے ہو ئے پاکستان کو لٹیروں سے نجات دلائیں اور نواز شریف کی قیادت میں ایک روشن پاکستان
کی بنیاد رکھیں۔تقریب سے عامر اکرام بٹ،محمدیونس انصاری،اسد علی خان بھٹی،محمد خالد انصاری،افضال بیگ،اسلم آغا،صدر یوتھ ونگ40/4 یونس انصاری،شبیر انصاری،مرزا لیاقت بیگ،اسماعیل انصاری،حافظ عبدالجبار نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاک کشمیر ماڈل سکول250ڈی ٹائپ کالونی گوجرانوالہ میں تقریب تقسیم انعامات آج منعقد ہو گی
گوجرانوالہ (جی پی آئی)پاک کشمیرماڈل ہائی سکول کے پرنسپل مرزا محمد افضل بیگ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاک کشمیر ماڈل سکول250ڈی ٹائپ کالونی گوجرانوالہ میں تقریب تقسیم انعامات مورخہ03-04-13کو بوقت 11بجے دن منعقد ہو گی تقریب میںمہمان حضوصی ممتاز عملی ادبی وسیاسی شخصیت بیرسٹر عثمان ابراہیم سابق ایم این ہوں گے ۔ جبکہ اُن کے ہمرار متعدد سیاسی سماجی شخصیات کی آمد بھی متوقع ہے ۔ اس موقعہ پر مہمان حضوصی سکول کے طلبا ،اساتذہ اور علاقہ کی ممتاز سماجی شخصیات میں اعلیٰ کارکردگی پر شیلڈیں اور ٹرافیاں تقسیم کریں گے اس تقریب میں علاقہ بھر سے معززیں اور سکول طلبا کے والدین شرکت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
12اپریل کو لیاقت باغ میں جلسہ عام بیداری ملت میں کردار ادا کرے گا’پروفیسر سعید کلیروی
گوجرانوالہ(جی پی آئی)مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی گوجرانوالہ کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید کلیروی ،ناظم اعلیٰ حافظ محمد عمران عریف نے کہا ہے کہ سیکولر نظام دنیا کو چین نہیں دے سکتا، اور قرآن و سنت کو اپنائے بغیر نہ سیاسی استحکام آسکتا ہے نہ معاشی ترقی مل سکتی ہے۔ اللہ نے اسلام کی قبولیت کے بعد استحکام، امن اور مال کی فراوانی کا وعدہ کر رکھا ہے، قوم کو اسلام پر عمل کے لئے تیار کرنا آج کی
ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے زیر اہتمام 12اپریل کو لیاقت باغ گوجرانوالہ میں ہونے والے جلسہ عام کے سلسلے میں رابطہ عوام مہم کے دوران قلعہ دیدار سنگھ،راہوالی، حافظ آباد اور دیگر دیہاتوں میں کارکنان جمعیت اور علماء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پروفیسر سعید کلیروی نے کہا کہ پاکستان بچانے کی عملی جدو جہد کا وقت آگیا ہے، اگر اسلام پسند لوگ اکٹھے نہ ہوئے ایک بار پھر اسلامی جمہوریہ پر سیکولر عناصر مسلط ہو جائیں گے۔جو سبز باغ دکھانے کے سوا اور کچھ نہ کر پائیں گے۔عوام انتخابات میں اگر صرف برادری اور تعلقات کی بنیاد پر ووٹ دیتے رہے تو خمیازہ بھی بھگتنا پڑے گا۔ ہم پاکستان بچانے کی جدو جہد میں مصروف ہیں اور 12اپریل کا جلسہ عام عوامی بیداری اور اسلامی راہنمائی کا سب سے بڑا ذریعہ بنے گا۔ ان شاء اللہ۔ اس موقع پر مولانا محمد رفیق سلفی، مولانا قاری عصمت اللہ ظہیر ،مولانا داوود بن ضیائ، حافظ عبد الرزاق،مولانا مرتضیٰ یزدانی،مولانا عبد الوحید،مولانا عبد الغفور طاہر اور دیگر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ12اپریل کو گوجرانوالہ تاریخ ساز جلسہ عام کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہمارے قائدین نے ہمیشہ غریب عوام کی حقوق کی جنگ لڑی ہے:میاں سعود الحسن ڈار
گوجرانوالہ (جی پی آئی) سابق ایم پی اے و امیدوار پی پی 95 میاں سعود الحسن ڈار نے کہا ہے کہ ہمارے قائدین نے ہمیشہ غریب عوام کی حقوق کی جنگ لڑی ہے اور یہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی کی روح عوام میں ہے، ہمارے قائدین پہ تنقید کرنے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں اور عوام کو یہ بتائیں کہ انہوںنے عوام کیلئے زبانی جمع خرچ کے علاوہ کیا کیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے فتومنڈ میں منور بٹ کے ڈیرہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب سے چودھری محمد بابر مہر، میاں ودود حسن ڈار، منور بٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا، میاں سعود الحسن ڈار نے کہا کہ اگر پاکستان میں تمام سیاسی پارٹیاں پیپلز پارٹی کے قائدین کی طرح اصولوں کے خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرتیں تو آج اس ملک میں غریب عوام کی بالا دستی ہوتی کوئی امیر غریب کا فرق مٹ
چکا ہوتا لیکن یہ سیاسی مداری نہ تو خود کچھ کرتے ہیں اور نہ ہی ہمارے قائدین کو کچھ کرنے دیتے ہیں، انہوںنے کہاکہ جب تک ہم سب عوامی مسائل کے خاتمے کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے جھنڈے تلے جمع نہیں ہوتے تب تک مسائل بڑھتے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پارٹیاں بدلنے والے تبدیلی نہیں لاسکتے:چوہدری رضوان چیمہ
گوجرانوالہ (جی پی آئی) امیر جماعت اسلامی زون پی پی 92 چودھری رضوان چیمہ نے کہا ہے کہ پارٹیاں بدلنے والے تبدیلی نہیں لاسکتے’ جماعت اسلامی کی دیانتدار قیادت ہی ملک کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے ‘ شفاف الیکشن ہوئے تو دہشتگردوں کیلئے یہ آخری الیکشن ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھیالی شاہ پور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب سے طارق جاوید بٹ، محمد یحییٰ بٹ، محمد امین و دیگر نے بھی خطاب کیا، چودھری رضوان چیمہ نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ کرپٹ اورلٹیرے ایک بار پھر کاغذات نامزدگی جمع کرارہے ہیں اورلگتا ہے کہ وہ اسکروٹنی کی چھلنی پھاڑ کر باآسانی باہر نکل آئیں گے’ کیونکہ الیکشن کمیشن کو جو کردار اداکرنا چاہیے تھا وہ ادا نہیں کیا گیا۔ انہوں نے جماعت اسلامی ہی ملک میں عدل و انصاف کا نفاذ کر سکتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے عوام کی عدالت میں پیش ہونے کیلئے ہر وقت تیار رہتے ہیں :چوہدری شاہد منیر گوندل
گوجرانوالہ (جی پی آئی) جماعت اسلامی کے راہنما چودھری شاہد منیر گوندل نے کہا کہ جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے عوام کی عدالت میں پیش ہونے کیلئے ہر وقت تیار رہتے ہیں کوئی بھی ہمارے دامن پر داغ ثابت نہیں کر سکتا، وہ محلہ رحمن پورہ میں انتخابی میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ حکومت نے کر پشن ،ظلم ،لوڈشیڈنگ کی انتہا کر دی ہے، انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات نہایت اہمیت
کے حامل ہیں اگر اچھے انسان کو ووٹ دینگے تو ملک میں ترقی اور خوشحالی آئیگی اور اگر عوام برے لوگوں کو ووٹ دینگے توگذشتہ سے بدتر صورتحال ہوگی۔ انتخابی میٹنگ سے احسان اﷲ وڑائچ، محمد ادریس، رانا خالد محمود تنویر، چودھری عمران گجر، سجاد حسین بٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مورثی سیاست کو ختم کرنے کیلئے قائد تحریک انصاف عمران خان کی پالیسیاں قابل تحسین ہیں:رانا ناصر محمود
گوجرانوالہ (جی پی آئی )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ، سابق صدر چیمبر آف کامرس رانا ناصر محمود نے کہا ہے کہ عمران خان کی میرٹ پالیسی سے بوکھلا کر امیدواران تلاش کرنے میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کو دشواری کا شدید سامنا ہے۔ امیدواران کو ایک سے زائد جگہ سے الیکشن لڑایا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رانا ناصر محمود نے کہا کہ مورثی سیاست کو ختم کرنے کیلئے قائد تحریک انصاف عمران خان کی پالیسیاں قابل تحسین ہیں۔ چار، پانچ حلقوں سے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے قائدین نے جو الیکشن لڑنے کا پروگرام بنایا ہے وہ صرف اور صرف عمران خان کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ رانا ناصر محمود نے کہا کہ انشاء اﷲ 11مئی کا سورج تحریک انصاف کی فتح کا سورج لیکر طلوع ہوگا اور ملک پاکستان میں وزیراعظم عمران خان ہی ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چور لٹیرے پاکستان کو بہت پیچھے لے گئے:رضوان اسلم بٹ
گوجرانوالہ(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ، حلقہ پی پی 91کے امیدوار رضوان اسلم بٹ نے کہا ہے کہ چور لٹیرے پاکستان کو بہت پیچھے لے گئے، عوام کے حصے کی بجلی، گیس اور روزگار زرداری ٹولے کی جیبوں میں چلا گیا،ملک اب مزید
لوٹ مار کا متحمل نہیں ہو سکتا،عوام ترقی ،روشنی اور روزگار کے لئے ظالم مداری اور اناڑی کھلاڑی سے بچیںاور مسلم لیگ ن کو تاریخی کامیابی دلائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے فوڈسٹریٹ میںکارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں اندھیر کے راستے میں شیرپری قوت سے حائل ہو جائے گا۔،پیپلز پارٹی کے امیدوارعوام کے پاس جا کر آصف زرداری کا نام لینے کی بھی ہمت نہیں کر سکتے، سابق حکمران اتحادی اپنی بدنیتی اورلوٹ مار کی سزا عام انتخابات میں عوام کے ہاتھوںبھگتنے کیلئے تیار ہو جائیں،انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کو پاکستان کی مٹی سے سچا پیار ہے اور ان کا عزم ہے کہ ہم آنے والی نسلوں کے لئے ایک بہتر پاکستان چھوڑ کر جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلزپارٹی کی کامیابی عوام کی کامیابی ہے:چوہدری محمد صدیق
گوجرانوالہ(جی پی آئی)پاکستان پیپلزپارٹی حلقہ پی پی 95کے امیدوار چوہدری محمد صدیق اور پی پی 91کے امیدوار رانا فیصل رئوف خاں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی کامیابی عوام کی کامیابی ہے’منتخب ہو کر حلقہ کی تعمیر وترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑینگے اور عوام کی توقعات پر پورا اترینگے’کارکن کسی بھی جماعت کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں اور کارکنوں کے بغیر کوئی بھی جماعت کامیابی حاصل نہیں کر سکتی۔پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت نے دوران اقتدار تعمیر وترقی کے کاموں کا ریکارڈ قائم کیا اور عوامی مسائل بہتر طریقے سے حل کیے۔ان خیالات کااظہار انہوںنے یونین کونسل 58سے سابق کونسلر اسحاق بھٹی کی رہائش گاہ پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر حاجی بابر مہر’حاجی صابررضا اعوان’چوہدری اشرف مہر’حاجی محمد رفیق سابق کونسلر رانا اعجاز بلا’بائو شوکت بھٹی’ماسٹر اعجاز ودیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی صد رآصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت میں متحد ہے بلاول بھٹو کا پارٹی سے کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں مخالفین منفی پراپیگنڈے کرکے پیپلزپارٹی کیخلاف سازشیں کر رہے ہیں جو کسی صورت
کامیاب نہیں ہو سکتیںانتخابات میں عوامی طاقت سے مخالفین کو بدترین شکست سے دوچار کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن پارٹی کیلئے قربانیاں دینے والوں کو کسی صورت نظر انداز نہیں کریگی : ڈاکٹر سمیلہ مشتاق
گوجرانوالہ(جی پی آئی)چیف منسٹریوتھ موبلائزیشن کمیٹی پی پی 95کے ایمبیسڈرسیف اللہ مغل، ضلعی آرگنائزر عابد مغل،خواتین ونگ کی ضلعی آرگنائزر ڈاکٹر سمیلہ مشتاق نے کہا کہ مسلم لیگ ن پارٹی کیلئے قربانیاں دینے والوں کو کسی صورت نظر انداز نہیں کریگی پارٹی قائدین نے ہمیشہ کارکنوں کے مسائل حل کرنے اور انہیں حقوق فراہم کئے انتخابات میں پارٹی کیلئے قربانیاں دینے والے حقیقی کارکنوں کو ہی ٹکٹ دیئے جائیں گے راحیلہ اسلم فورمین کی مسلم لیگ ن کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں جنہوں نے پرویز مشرف کے دور آمریت میں بطور ناظمہ عوامی خدمت کے فرائض سرانجام دیئے اور ہر فورم پر مسلم لیگ ن کا مؤقف بہترین طریقے سے پیش کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف منسٹر یوتھ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرعلی ملک، واحد بٹ، بابر حسین،عمران صابر، مذمل حسین ودیگر بھی موجود تھے ۔اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدین سے مطالبہ کیا گیا کہ انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے راحیلہ اسلم کو ٹکٹ دیا جائے ن لیگی قائدین راحیلہ اسلم فورمین کو ٹکٹ دیکر مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور خواتین کی حوصلہ افزائی کریں راحیلہ اسلم فورمین کی پارٹی اور عوام کیلئے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شہباز شریف نے دوران اقتدار تاریخ ساز اقدامات کئے ملکی جڑیں کھوکھلی کرنیوالوں کو عوام مسترد کردینگے:ملک ذوالفقار بوٹا
گوجرانوالہ( جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ کے رہنما و مرکزی انجمن تاجران موبائل فون ایسوسی ایشن کے صدر ملک ذوالفقار علی بوٹا نے کہا کہ شہباز شریف نے دوران اقتدار تاریخ ساز اقدامات کئے ملکی جڑیں کھوکھلی کرنیوالوں کو عوام مسترد کردینگے قوم کو نااہل حکمرانوں سے نجات مل چکی ہے عوام کرپٹ حکمرانوں کا کڑا احتساب کرینگے مسلم لیگ ن جامع ترقیاتی اور تعمیراتی پروگرام کے تحت اقتدار میں آنیوالی ہے اب پاکستان کے عوام کو دہشتگردی و دیگر بحرانوں سے نجات مل جائیگی ن لیگ ٹریڈرز ونگ کے ڈویژنل صدر خواجہ تنویر اشرف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کو کامیاب کروایا جائیگاخواجہ تنویر اشرف نے تاجروں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرکے تاریخی اقدام کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹریڈ سنٹر یونین کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر ٹریڈ سنٹر نوید بھٹی،جنرل سیکرٹری چاند بٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے ملک ذوالفقار علی بوٹا نے کہا کہ مخالفین نوازشریف کو اقتدار سے دور رکھنے کی سازشیں کررہے ہیں لیکن عوام نے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ سنادیا ہے آئندہ انتخابات میں تاجر برادری مسلم لیگ ن کی بھرپور حمایت کریگی اور ملکی معیشت اور خوشحالی کی بحالی کیلئے ن لیگ کو اقتدار میں لائیگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
علماء کرام اور تاجر راہنمائوں نے شہر میں تیزی سے بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ پر شدید احتجاج
گوجرانوالہ (جی پی آئی)شہر کے علماء کرام اور تاجر راہنمائوں نے شہر میں تیزی سے بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے 4اپریل بروز ہفتہ احتجاجی کنونشن منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے اور خبردار کیا کہ لوڈشیڈنگ کو کنٹرول نہ کیا گیا تو احتجاجی کنونشن میں بھرپور احتجاجی مہم کا فیصلہ کیا جائے گا یہ فیصلہ آج مرکزی جامع مسجد میں ایک مشترکہ اجلاس میں کیا گیا جو مولانا زاہد الراشدی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مولانا مشتاق احمد چیمہ، حاجی نذیر احمد ، میاں محمد اکر م
، ملک عبدالرشید، شیخ افضل جج، شیخ پرویز احمد ، شیخ محمد نعیم ، حافظ حمید الدین اعوان ، بابر رضوان باجوہ ، مولانا صفدر قاسمی ، چوہدری بابر گجر اوردیگر راہنمائوں نے شرکت کی اجلاس میں ایک قرار داد میںکہا کیا ہے کہ گوجرانوالہ کے شہریوں کے ساتھ لوڈشیڈنگ کے بارے میں امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے اور شہریوں کو تاریکھا کے عذاب سے دو چار کر دیا گیا ہے تاجروں کا کاروبار شدید متاثر اور گرمی کی آمد نے لوگوں پر خوف کی کیفیت طاری کر دی ہے اس لئے یہ ضروری ہے کہ علماء کرام اور تاجرراہنمائوں کی راہ نمائی میں عوامی تحریک منظم کر کے حکمرانوں کو انصاف پر مجبور کیا جائے اس لئے 4اپریل ہفتہ کو تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور تاجر تنظیموں کے راہنما مل جل کر اس سلسلہ میں مشترکہ لائحہ عمل طے کریں گے مشترکہ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ لوڈشیڈنگ کو انصاف کے ساتھ کنٹرول کیا جائے اور جی ٹی روڈ پر اوور فلائی پل کو جلد از جلد مکمل کر کے شہریوں کے آمدو رفت کے راستے بحال کئے جائیں۔