بیونس آئرس(جیوڈیسک)ارجنٹینامیں طوفانی بارشیں اورتیزہوا کے طوفان نے تباہی مچا دی،دارالحکومت میں 6 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ۔ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس میں طوفانی بارشوں سے شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آچکے ہیں۔
طوفان کے باعث 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔شہر میں ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی ہے،گزشتہ کئی روز سے جاری بارشوں سے اب تک 35 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں۔اب تک 185 ملی میڑ بارش ہو چکی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا اور شہریوں کو تاکید کی ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔