وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے چودہ رکنی نگراں وفاقی کابینہ میں شامل وزرا کو قلمدان سونپ دیے۔
وزارت اطلاعات کے پریس ریلیز کے مطابق ملک حبیب وزار ت داخلہ اور انسداد منشیات، احمدبلال صوفی وزارت قانون و انصاف، پارلیمانی امور اور انسانی حقوق، ڈاکٹر مصدق ملک وزارت پانی و بجلی جبکہ عارف نظامی اطلاعات اور پوسٹل سروسز کا قلم دان سونپا گیا ہے۔
شہزادہ احسن اشرف صنعت و پیدوار، مقبول ایچ رحمت وزارت ٹیکسٹائل اور کامرس، عبدالمالک کاسی ریلوے، اسد مندوخیل پورٹ شپنگ اور مواصلات، جبکہ میر حسن ڈومکی وزارت فوڈ سیکیورٹی اور بین الصوبائی رابطہ کے وزیر ہوں گے۔
ڈاکٹر ثانیہ نشتر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی، آئی ٹی ، پیشہ وارانہ تربیت اور تعلیم، فیروز جمال شاہ کاکاخیل وزارت او پی ایف، ڈاکٹر یونس سومرو وزارت ہاسنگ اینڈ ورکس اور شہزادہ جمال وزارت مذہبی امور کا قلمدان دیا گیا ہے۔ دفاع، خزانہ اور خارجہ کے قلمدان کسی کو تفویض نہیں کیے گئے۔