ڈھاکہ(جیوڈیسک)بنگلہ دیش میں قذاقوں نے سولہ ماہی گیروں کوقتل کرنے کے بعدخلیج بنگال میں پھینک دیا۔ جنوب مشرقی بنگلہ دیش میں قذاقوں نے کم از کم سولہ ماہی گیروں کو باندھ کر قتل کرنے کے بعد خلیج بنگال میں پھینک دیا۔ پولیس نے کہا کہ ساحلی ضلع کوکس بازار میں جزیرہ کٹوبدیا میں سمندر میں تیرتی ہوئی تین لاشیں برآمد کی ہیں۔
مقامی پولیس کے مطابق انہیں رسی سے ہاتھ پاں بندھی تین لاشیں ملی ہیں اور ان کو ساحل پر لایا گیا ہے۔ ماہی گیروں نے بتایا کہ انہوں نے سمندر میں تیرتی کم از کم سولہ لاشیں دیکھی ہیں۔ لاشوں پر زخموں کی نشانات نہیں ہیں۔ امکان ہے کہ ہے کہ قذاقوں نے انہیں زندہ سمندر میں پھینکا تھا۔
ماہی گیروں نے دوسروں کی لاشیں برآمد کرنے کیلئے پولیس آپریشن میں مدد کی۔ واضع رہے کہ قذاق عموما چوری، اغوا اور ساحل پر کام کرنے والے ماہی گیروں سے رقم چھین لیتے ہیں۔
جبکہ بحریہ اور فضائیہ سمندر میں مجرمانہ سرگرمی پر ان کیخلاف کریک ڈان کرکے حملے کرتی ہیں۔ گزشتہ اگست کو بنگلہ دیشی حکام نے کہا تھا کہ انہوں نے خلیج بنگال میں قذاقوں کے ہاتھوں اغوا کئے گئے کم از کم ساٹھ ماہی گیروں کو بچا لیا ہے۔