سپریم کورٹ نے اوگرا عملدرآمدکیس میں عدالتوں کو بھیجے گئے مقدمات کاریکارڈ طلب کرلیااور سماعت سترہ اپریل تک ملتوی کردی۔ عدالت نے نیب کی رپورٹ پر ایک بار پھرعدم اطمینان کا اظہار کیا۔
اوگرا عملدرآمدکیس میں توقیر صادق کی عدم گرفتاری پر سپریم کورٹ نے برہمی کااظہارکیا۔ پراسیکیوٹرجنرل نیب کیکے آغا نیرپورٹ پیش کی جس پرجسٹس جوادنیعدم اطمینان کااظہارکرتے ہوئے کہا یہ کیسا مقدمہ چل رہا ہے ملزم تک وارنٹ نہیں پہنچا، آپ کہہ رہے ہیں کہ وہ روپوش ہے جبکہ ایف آئی اے کے افسران کی ان سے ملاقات بھی ہوئی ہے، قانون میں جو مفرور ملزم کیلئے طریقہ کار ہے وہ کیوں نہیں اختیار کیا جا رہا۔
ایڈوکیٹ جنرل پنجاب خواجہ عارف نے بتایا اس کے لیے ریڈ وارنٹ اشو کرنا ہوگا تاکہ انٹر پول کے ذریعے گرفتار کیا جا سکے، ریڈ وارنٹ کے بغیر ڈاکٹر صادق کی گرفتاری ممکن نہیں ہوگی ،ملزم نے پاکستان آنے سے کسی عدالت میں انکار نہیں کیا اس لیے ریڈ وارنٹ اشو نہیں کیا گیا۔
جسٹس جواد نے استفسار کیا تھا۔ایک ملزم شہزاد نے جب مجسٹریٹ کے سامنے اقرار جرم کر لیا تو پھر اسے معافی کیسے ملی، خواجہ عارف نے کہا اس وقت ملزم کو نیب آرڈینینس کی دفعہ چھبیس کے تحت معافی دی گئی۔