کراچی(جیوڈیسک)کراچی نئی سرمایہ کاری آنے کی توقعات پر کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے روز تیزی کا رجحان ہے ، ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس بلند ترین سطح پر دیکھا جارہا ہے ۔ کراچی اسٹاک ایکسچینج میں صبح سے ہی تیزی دیکھی جارہی ہے اور 100 انڈیکس 173 پوائنٹس اضافے کے بعد 18 ہزار 519 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔
اس ہفتے کے آغاز سے اب تک ایکس چینج میں 458 پوائنٹس کا اضافہ ہوچکا ہے۔گزشتہ روز یونی لیور کی جانب سے اپنے شیئرز کی خریداری کے معاہدے سے مارکیٹ میں نئی سرمایہ کاری کی امید پیدا ہوئی ہے۔
ماہرین کے مطابق معاہدے سے50 ارب روپے کی رقم یونی لیور پاکستان کے سرمایہ کاروں کو منتقل ہوگی جس سے ایکسچینج میں بھی نئی سرمایہ کاری آنے کی توقع پیدا ہوگئی ہے۔